
صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں. زیلنسکی
یوکرین پر جنگ کے خاتمے کے لیے مشرقی علاقوں اور کرائمیا سے دستبرداری کے لیے دباﺅ ہے. رپورٹ
میاں محمد ندیم
منگل 19 اگست 2025
14:17

(جاری ہے)
زیلنسکی نے کہا کہ میں نے اپنی آمادگی کی تصدیق کی ہے اور تمام یورپی راہنماﺅں نے اس موقف کی حمایت کی ہے کہ ہم روسی صدر کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے لیے تیار ہیں یوکرینی صدر پر حالیہ ہفتوں میں یہ دباﺅ بڑھا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے کے لیے کچھ علاقوں، خصوصاً مشرقی یوکرین اور کرائمیا سے دستبردار ہو جائیں اجلاس سے قبل صدر ٹرمپ نے بھی یوکرین پر زور دیا تھا کہ وہ کریمیا کو روس کا حصہ تسلیم کرے اور نیٹو میں شمولیت کے منصوبے کو ترک کر دے یہ دونوں مطالبات صدر پوٹن کے بنیادی ایجنڈے میں شامل ہیں. زیلنسکی نے کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کے ساتھ بند کمرہ ملاقات میں تفصیل سے محاذ جنگ کی صورت حال پیش کی انہوں نے کہاکہ یہ ہماری بہترین ملاقات تھی میں نے نقشے پر جنگ کی صورت حال دکھا کر امریکی قیادت کو اصل حقائق سے آگاہ کیا فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں نے ملاقات کے بعد کہا کہ اجلاس کا محور یوکرین کی جانب سے رعایت دینے پر نہیں بلکہ مستقبل میں امن معاہدے کی صورت میں یوکرین کو دی جانے والی سکیورٹی ضمانتوں پر تھا صدر ٹرمپ نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ یہ ضمانتیں یورپی ممالک فراہم کریں گے اور اس سلسلے میں امریکہ بھی تعاون کرے گا. زیلنسکی نے زور دیا کہ امریکہ کا واضح اور عملی کردار انتہائی ضروری ہے تاکہ یوکرین کو یقین دہانی مل سکے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس موقع پر کہا کہ انہوں نے زیلنسکی اور یورپی راہنماﺅں کے ساتھ اجلاس کے بعد روسی صدر سے براہ راست فون پر بات کی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے صدر پوٹن کو کال کر کے زیلنسکی اورپوٹن کے درمیان ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے ہیں یہ ملاقات کسی طے شدہ مقام پر ہوگی اس کے بعد ہم ایک سہ فریقی اجلاس منعقد کریں گے جس میں دونوں صدور کے ساتھ میں خود بھی شریک ہوں گا. واشنگٹن میں اہم مذکرات کے اثرات عالمی منڈیوں میں بھی دیکھے جارہے ہیں ایشیائی منڈیوں میں ملا جلا رجحان ہے‘ ہانگ کانگ، شنگھائی اور سنگاپور میں قدرے بہتری دیکھی گئی اس کے علاوہ تیل کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاﺅ دیکھا گیا ہے روس چونکہ دنیا کے بڑے خام تیل برآمد کنندگان میں شامل ہے، اس لیے امن مذاکرات کی خبروں سے منگل کو تیل کی قیمتیں نیچے آ گئیں.
مزید اہم خبریں
-
پنجاب میں دریاﺅں کی سطح بڑھنے سے سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ
-
حماس کا غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے ثالثوں کی تجاویز پر اتفاق
-
صدر پیوٹن کے ساتھ براہ راست ملاقات کے لیے تیار ہیں. زیلنسکی
-
زیلنسکی اور پوٹین کے درمیان ملاقات کے انتظامات شروع کر دیے ہیں.ڈونلڈ ٹرمپ
-
چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب سے مزید 45 افراد جاں بحق، اموات کی تعداد 358 ہوگئی
-
9مئی مقدمات‘ چیف جسٹس پاکستان کا فریقین کو دستاویزات جلد جمع کروانے کی ہدایت
-
چھٹیاں کس قانون کے تحت بڑھائی گئیں؟ لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ محکمہ تعلیم پنجاب پر برہم
-
زیلنسکی کا امن کی جانب قدم، پوٹن سے براہ راست بات چیت کی خواہش
-
9 مئی مقدمات؛ عمران خان کی اپیلوں پر فریقین کو آج ہی دستاویزات جمع کرانے کا حکم
-
حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، 3 دہشتگرد گرفتار
-
معافی کیوں منگوا رہے ہیں؟ معافی وہ مانگیں جنہوں نے ظلم کیا ہے، علیمہ خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.