Live Updates

پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں، چین

پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر چین کا گہری تشویش کا اظہار، پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، چینی وزارت خارجہ کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی ہفتہ 10 مئی 2025 11:40

پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)پاک بھارت کشیدگی اور خطے کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر چین کا گہری تشویش کا اظہار،موجودہ صورتحال کو قریب سے دیکھ رہے ہیں، پاکستان اور بھارت تنازع کے سیاسی حل کی جانب واپس آئیں، بات چیت سے مسائل کا حل نکالیں،چینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں پاکستان اور بھارت تحمل کا مظاہرہ کریں، فریقین امن اور استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں۔

چین نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ سیاسی تصفیے کی راہ پر واپس آئیں اور ایسے کسی بھی قدم سے گریز کریں جو کشیدگی میں مزید اضافہ کرے۔چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سےگریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو۔چین نے اپیل کی کہ دونوں ممالک کسی بھی ایسی کارروائی سے گریز کریں جس سے کشیدگی میں مزید اضافہ ہو، یہ نہ صرف بھارت اور پاکستان کے بنیادی مفاد میں ہے بلکہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے بھی ضروری ہے۔

(جاری ہے)

چینی دفتر خارجہ کامزید کہنا ہے کہ یہی وہ بات ہے جس کی بین الاقوامی برادری بھی توقع رکھتی ہے، چین اس سلسلے میں تعمیری کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی میں پاکستانی ہم منصب و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ گیند اب بھارت کے کورٹ میں ہے۔

اگر بھارت نے صورتحال کو مزید بڑھایا تو پاکستان نہیں رکے گا۔ بھارت اب حملہ کرے گا تو زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کے پاس کوئی چوائس نہیں چھوڑی تھی۔ بھارتی حملوں میں ہمارے 35 افراد شہید ہوئے جبکہ بھارت کے 80 ڈرونز گرائے جا چکے تھے۔انہوں نے کہا تھاکہ بھارت کے مزموم عزائم جاری تھے۔

نور خان، شور کوٹ، سکھر ایئرپورٹ پر حملے ہوئے تھے۔ پاکستان جوابی کارروائی اپنے دفاع میں کر رہا تھا۔ بھارت جارحیت سے باز نہیں آرہا تھا۔اسحاق ڈار کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ بارڈر کی خلاف ورزی کریں گے تو ہم دفاع کا حق رکھتے تھے۔ بھارت نے پاکستان پر الزامات لگائے اب تک کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا تھا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات