Live Updates

سانگلہ ہل، امن ہماری کمزوری نہیں، ہمارا جواب بھارت زندگی بھر یاد رکھے گا،علی طارق چیمہ

ہفتہ 10 مئی 2025 14:49

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام بھارتی بزدلانہ جارحیت کیخلاف،پاک فوج کے دندان شکن جواب اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے مرکزی دفتر سابق وفاقی وزیر امور کشمیر،گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کے پبلک سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی،جسکی قیادت مسلم لیگ ن کے سابق ضلعی صدر چوہدری علی طارق چیمہ، چوہدری مدثر عزیز،میاں شفیق الرحمن ونگڑ،محمد جاوید انور بھٹی نے کی،ریلی میں لیگی کارکنوں،انجمن تاجران کے نمائندوں،شہریوں اور سول سوسائٹی کے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،ریلی مرکزی دفتر سے شروع ہوئی،بلال چوک،غوث اعظم روڈ،میلاد چوک،حمید نظامی روڈ سے گذرتی ہوئی رضا چوک میں اختتام پذیر ہوئی،ریلی شرکا نے بھارتی بزدلانہ جارحیت کے خلاف نعرے بازی کی،پاکستا ن زندہ باد اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے، پاک فوج کو بھارتی جارحیت کے دفاع پر خراج تحسین پیش کیا، اسرائیل مارکہ انڈین ڈروں گرانے پر پاک افواج کو خراج تحسین پیش کیا،اس موقعہ پر چوہدری علی طارق چیمہ اور دیگر مقررین نے کہا کہ مودی مسلم دشمنی میں اندھا ہو چکا ہے، اس کو جواب دینا ناگزیر ہو چکا ہے، معصوم شہریوں کی شہادت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، شہری آبادی پر ڈروں حملے مودی کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتے ہیں، امن ہماری کمزوری نہیں، ہمارا جواب بھارت زندگی بھر یاد رکھے گا، افواج پاکستان نے اب تک درجنوں اسرائیلی ساخت کے ڈرون مار گرائے، پاک فوج کا ہر جوان چلتا پھرتا پاکستان ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتا لیکن بھارت صورتحال مزید سنگین بنائے جارہا ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان ایک مکمل جنگ کیلئے بھرپور طریقے سے تیار ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات