
انتظار کی گھڑیاں ختم، پاکستان بھارت کے خلاف کامیابی حاصل کرے گا، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار
ہفتہ 10 مئی 2025 15:50

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت پر ملک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور مسلح افواج پرعزم ہیں کہ بھارت کو اپنی بالا دستی کا دعویٰ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج (ہفتہ کو)شروع کیا گیا آپریشن کسی نہ کسی طرح ختم ہو جائے گا تاہم یہ سب کچھ اس بات پر منحصر ہے کہ بھارت کیا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے اقدامات دفاعی نوعیت کے تھے اور پاکستان اب بھی بھارت کے سابقہ اقدامات کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی بہادر مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا فیصلہ کن جواب دیا اور 5 بھارتی جیٹ طیاروں کو مار گرایا، ہم نے جارحانہ کارروائی نہیں کی بلکہ جو کارروائیاں کی گئی ہیں وہ دفاعی نوعیت کی ہیں اور دنیا کے سامنے واضح ہیں۔ وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ بھارت مسلسل جھوٹ بول رہا ہے اور اب تک ہم نے بھارت کے 80 سے زیادہ ڈرون مار گرائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تحمل سے کام لیا اور اب ہم جو کچھ بھی کر رہے ہیں وہ ایک مناسب جوابی کارروائی ہے، اگر بھارت اپنی اشتعال انگیزی جاری رکھتا ہے تو مزید رد عمل بھی آئے گا۔ پاکستان کی قیادت کے بین الاقوامی برادری کے ساتھ وسیع تر رابطوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا بھارت کے گمراہ کن دعوئوں اور بالخصوص پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات کے بارے میں تیزی سے آگاہ ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے بھی اس حملے کے حوالے سے الزامات پر ثبوتوں کی عدم فراہمی پر اپنی حکومت پر سوالات اٹھانا شروع کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کہ عالمی برادری بھارت کو جوابدہ بنائے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے جھوٹے دعوئوں کے برعکس امریکا نے بھی با ضابطہ طور پر تصدیق کی ہے کہ پاکستان کا کوئی بھی ایف 16 طیارہ تباہ نہیں ہوا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ 24 اپریل کو قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت اور اقدام کا جواب دینے کےلئے تیار ہے۔مزید اہم خبریں
-
حکومت نے بینکوں سے پیسے نکلوانے پر فائلرز پر بھی ٹیکس عائد کر دیا
-
کےپی اسمبلی میں ایمل ولی کی خواہش جلد پوری ہونے جارہی ہے
-
بانی پی ٹی آئی مائنس ہوگئے وہ اب سیاست میں اہم نہیں رہے
-
خیبرپختونخواہ کا بجٹ منظورنہ ہوتا تو ہماری حکومت بھی جاتی اور قصور بھی ہمارا ہوتا
-
عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ لادنے والی حکومت کی اشرافیہ پر نوازشات کی بارش
-
خیبرپختونخواہ حکومت مضبوط ہے ہمارا کوئی رکن اسمبلی کہیں نہیں جارہا
-
غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، کم از کم 35 فلسطینی ہلاک
-
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑے اضافے کے بعد ایک ہزار500 روپے کی کمی ہوگئی
-
بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان بے قابو
-
100ارب روپے مفت میڈیسن کیلئے دے رہے ہیں پھر عوام کو دوائی کیوں نہیں مل رہی؟
-
عالمی منڈی میں تیل سستا، پاکستان میں مہنگا ہورہا ہے
-
ٹرمپ اس کی عزت کرتے ہیں جو طاقتور ہو جس طرح فیلڈمارشل کو عزت ملی کسی اور کو نہ ملی، حنیف عباسی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.