Live Updates

بھارت کی پاکستانی حملے میں اپنے ایک اعلی اہلکار کی ہلاکت کی تصدیق

ہفتہ 10 مئی 2025 21:34

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)کنٹرول لائن (ایل او سی)پر بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائی سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ملٹری تنصیبات پر تباہی کا سماں ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ہفتے کی صبح پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک اعلی بھارتی اہلکار بھی ہلاک ہوا ہے، جس کی تصدیق بھارت نے خود کی ہے۔

(جاری ہے)

مقبوضہ کشمیر کے علاقے راجوڑی سیکٹر میں کی گئی پاکستان کی جوابی کارروائی میں ایک بھارتی افسر راج کمار تھاپہ اپنی رہائش گاہ پر لگنے والے گولے سے ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق، راج کمار تھاپہ جو راجوڑی کا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنرتھا، گولہ باری کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ بھارتی حکام نے دعوی کیا کہ راج کمار کا گھر صبح 5:30 بجے کے قریب نشانہ بنا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات