
خیبرپختونخواہ حکومت کا بھارتی جارحیت میں شہید و زخمی ہونیوالوں کے ورثا کیلیے امدادی پیکیج کا اعلان
خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والا کوئی شہید یا زخمی ہوگا تو صوبائی حکومت ان شہدا کے ورثا اور زخمیوں کی بھر پور مالی معاونت کرے گی، وزیر اعلٰی علی امین گنڈاپور
محمد علی
ہفتہ 10 مئی 2025
19:46

(جاری ہے)
صوبائی حکومت بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور زخمیوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جنگ کے ایک نیا موڑ لینے کے بعد پوری قوم متحد ہو گئی، بھارت اور اس کے مذموم عزائم کیخلاف پاکستان ضرور فتح یاب ہوگا۔
تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق جنگ کی صورتحال میں ہونے والی حالیہ پیش رفت کے تناظر میں پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں شرکاء نے مسلح افواج کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف دیئے گئے ردعمل کو سراہا، جنگ کا پانسہ پلٹنے میں پاک فضائیہ کے کردار کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیر اعظم پاکستان نے اس سے قبل صبح کے وقت پارٹی چیئرمین کو فون کے ذریعے ملک کے خلاف بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بحران کے بارے میں آگاہ کیا، چیئرمین نے انہیں بانی چیئرمین عمران خان کی سلامتی اور فلاح و بہبود کے بارے میں پارٹی کی تشویش سے آگاہ کیا، انہوں نے ان کی فوری رہائی کی ضرورت پر بھی زور دیا کیوں کہ عوام کے درمیان ان کی موجودگی انہیں متحد کرنے کے لیے اشد ضروری ہے، قومی اتحاد پاکستان کے امن اور ترقی کے ایجنڈے کو فروغ دینے کے قومی عزم کو تقویت دے گا۔ پی آئی سیاسی کمیٹی کا اعلامیہ میں کہنا ہے کہ شرکاء نے بھارت کے وحشیانہ حملے کے بعد نواز شریف، آصف علی زرداری اور حکومت کے دیگر اہم ارکان کی گہری خاموشی پر تشویش کا اظہار کیا، یہ سراسر قابل مذمت ہے کیوں کہ یہ بھارتی جارحیت کی خاموش حمایت کے مترادف ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی، بیرسٹر گوہر خان نے اپنے ایک بیان میں آپریشن بنیان مرصوص کو سراہا اور کہا کہ بھارتی جارحیت کے بعد آپریشن بنیان مرصوص ضروری تھا اور الحمدللہ بہت کامیاب ہوا، قوم متحد ہے اور بھارت کی آئندہ کسی بھی جارحیت کے خلاف متحد ہو کر کھڑی ہوگی، پاکستان زندہ باد!۔
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ
-
اگر پی ٹی آئی خود کے پی حکومت گرا کر کسی اور کو وزیراعلیٰ بناتی ہے تو جے یوآئی خیرمقدم کرے گی
-
پاکستان: گزشتہ سال ساڑھے چار کروڑ بچوں کو پولیو ویکسین پلائی گئی، یونیسف
-
غزہ: اسرائیلی امریکی مشترکہ امدادی مراکز پر چھ ہفتوں میں 798 ضرورتمند ہلاک
-
بنگلہ دیش: روہنگیا پناہ گزینوں کی آمد جاری، یو این اداروں کی امدادی اپیل
-
طالبان رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کا انسانی حقوق ماہرین کی طرف سے خیرمقدم
-
یمن: تجارتی بحری جہازوں پر حوثیوں کے حملوں کی کڑی مذمت
-
عالمی یوم آبادی: نوجوان ایک منصفانہ اور مشمولہ دنیا کے خواہشمند، گوتیرش
-
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 58 ہزارسے تجاوز کرگئی
-
لاہور کی سڑکیں شریف خاندان کے جھوٹے دعوؤں کا پردہ چاک کر رہی ہیں
-
غزہ میں بچوں اور خواتین سمیت مزید چھیالیس فلسطینی ہلاک
-
وزیرِدفاع کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.