Live Updates

وطن عزیز کی سلامتی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے معروف کاروباری شخصیت سرداریاسرالیاس کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد

ہفتہ 10 مئی 2025 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 مئی2025ء) وطن عزیز کی سلامتی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے معروف کاروباری شخصیت وسابق صدراسلام آباد چیمبرآف کامرس سرداریاسرالیاس کی قیادت میں استحکام پاکستان ریلی کا انعقادکیا گیا جو ایف نائن پارک سے شروع ہو کر ڈی چوک پر اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی،سینئررہنماء اظہرخان تنولی،سردارمحمد آصف،اظہارعباسی،سلیم بھٹی،ملک دلشاد،حاجی مشتاق احمد شاہد،چوہدری زاہد احمد،چوہدری طارق گجر،وقارخان،راجہ غلام مرتضی،خرم عباسی،صفدرعباسی،مشتاق مسیح،واجد گجر،چوہدری ابرار،عمران عباسی،ہارون کیانی،راجہ اشتیاق،طارق شریف سمیت ہزاروں سی ڈی اے مزدوروں،سول سوسائیٹی،تاجربرادری اور شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکاء نے جذبہ حب الوطنی سے سرشارہو کر فلک شگاف نعرے لگائے اور افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان ورکرزفیڈریشن کے جنرل سیکرٹری وقائد مزدوریونین چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ آج کی تاریخ سازریلی اس بات کا ثبوت ہے کہ پوری قوم متحد ہے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،دشمن کی بزدلانہ کارروائیاں ہمارے جذبوں کو کم نہیں کرسکیں بلکہ ہم پہلے سے زیادہ مضبوط او رخطرناک ہو چکے ہیں،ہم امن پسند لوگ ہیں لیکن بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی اورہماری سرحدوں کو عبورکر کے نہتے شہریوں پر حملہ کیاجس کے جواب میں ہماری پاک فضائیہ نے بھارت کے دفاعی تنصیبات تباہ کر کے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے اورجذبہ ایمانی سے سرشار ہے،گزشتہ کئی دنوں سے مودی سرکارپاکستان کے نہتے شہریوں پر رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملے کر رہی تھی لیکن پاک فوج نے آج ان تمام بزدلانہ کاروائیوں کا بھرپورمنہ توڑ جواب دیا اور بھارت کو سبق سکھایا کہ ہماری فوج کسی سے کم نہیں ہے اور ہم کسی بھی کارروائی کا منہ توڑجواب دیناجانتے ہیں،مودی سرکاراس شکست کو ہمیشہ یادرکھے گی،اس موقع پر چوہدری محمد یٰسین و دیگرقائدین نے سرداریاسرالیاس کو مبارکبادپیش کی کہ جنہوں نے وطن عزیز کی سلامتی اور افواج پاکستان کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے شہریوں کو اکٹھا کیا اور یہ ثابت کر دیا کہ پاکستانی قوم وطن عزیز کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،ریلی میں اسلام آباد چیمبرآف کامرس کے سابق صدراوراسلام آباد کی معروف کاروباری شخصیت ظفربختاوری،اعجازعباسی،چوہدری عبدالرؤف،سیدالطاف حسین شاہ،زاہد رفیق،خالد چوہدری،ملک نویدسمیت دیگرقائدین نے شرکت کی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات