دشمن کو جواب دینا وقت کی ضرورت تھی،قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے ‘رانا جمیل منج

پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا‘جنرل سیکرٹری پیپلز پارٹی لاہور

اتوار 11 مئی 2025 11:25

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے جنرل سیکرٹری رانا جمیل منج نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے دشمن بھارت کو منہ توڑ جواب دیکرقوم کا سر فخر سے بلند کر دیا،قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے،دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،افواجِ پاکستان نے پیشہ ورانہ مہارت، جرات اور بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے۔

آپریشن بنیان مرصوص قوم کے اتحاد اور افواجِ پاکستان کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔قوم کو اپنی فوج پر فخر ہے اور دشمن کو جواب دینا وقت کی ضرورت تھی۔رانا جمیل منج نے کہا کہ مودی اور یہودی گٹھ جوڑ جنگ کے میدان میں ڈھیر ہو چکا،پاکستان کی خود مختیاری اور سالمیت کیخلاف بڑھنے والا ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔انہوں نے زور دیکر کہا کہ حکومت خارجی محاذ پر فوری طور پر چیئرمین بلاول بھٹو کی خدمات سے استفادہ کرے۔