Live Updates

ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے خواہش مند

کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے،بیان

اتوار 11 مئی 2025 12:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر کام کروں گا اور دیکھوں گا کیا مسئلہ کشمیر کا کوئی حل نکل سکتا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کے حل تک پہنچنے کے لیے دونوں ملکوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تجارت بڑھائیں گے۔جنگ بندی پر دونوں ملکوں کی تعریف کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی قیادت نے سمجھا کہ یہ لڑائی روکنے کا وقت ہے، اس لڑائی سے بڑی تباہی اور لاکھوں اموات ہوسکتی تھیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ امریکا نے اس تاریخی فیصلے تک پہنچنے میں کردار ادا کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات