Live Updates

حماس نے غزہ میں قید دو اسرائیلیوں کی ویڈیو جاری کر دی

دونوں اسرائیلی قیدیوں کی شاخت الکانا بہبوت اور یوسف ھیم کے ناموں سے ظاہر کی ہے،رپورٹ

اتوار 11 مئی 2025 12:40

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے دو اسرائیلی قیدیوں کی ہفتے کی شام ویڈیو جاری کی ہے۔ یہ دوں غزہ کی پٹی پر اکتوبر 2023 سے قید ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویڈیو میں موجود ایک اسرائیلی قیدی 19 ماہ سے زائد عرصے سے جاری اسرائیل کی اس طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کا اسرائیلی حکومت سے مطالبہ کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

تاکہ اسے اور دوسرے اسرائیلی قیدیوں کو رہائی مل سکے۔ان دونوں اسرائیلی قیدیوں کی شاخت الکانا بہبوت اور یوسف ھیم کے ناموں سے ظاہر کی ہے۔ یہ غزہ میں جارء اسرائیلی جنگ کے پہلے روز سے ہی غزہ میں قید ہیں۔یہ دونوں میوزک میلے سے حماس کے عسکری ونگ نے اٹھائے تھے۔یہ دونوں جسمانی طور پر کمزور ہو چکے ہیں۔ بلا شبہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی مسلسل اور اب تک کی طویل مدت کی حامل ہو چکی ناکہ بندی کی وجہ سے اسرائیلی قیدی بھی خوراک وغیرہ کی شدید قلت کا شکار ہیں۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات