بھارت سے جنگ میں پاکستان کی کامیابی کی خوشی میں ٹنڈومحمدخان پولیس نے قومی پرچم لہرا کر نئی صبح کا آغاز کیا، ایس ایس پی

اتوار 11 مئی 2025 16:20

ٹنڈومحمدخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) ایس ایس پی ٹنڈومحمدخان عابد بلوچ نے اے پی پی سے بات چیت کے دوران کہا کہ پاک فوج کی جراتمندانہ صلاحیت نے بزدل بھارت کو جھکنے پر مجبور کردیا، سندھ پولیس پاک فوج کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتی ہے، پاک فوج کی کامیابی کی خوشی میں ڈسٹرکٹ ٹنڈومحمدخان کے تمام عمارتوں، دفاتر ،پولیس اسٹیشنز، چیک پوسٹوں، پولیس موبائلز گاڑیوں و فائٹرز موٹرسائیکلز سمیت محکمہ پولیس کی تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں پر پاکستانی پرچم لہرایا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ آج صبح ڈیوٹیز سے قبل پرچم کشائی و قومی ترانے کے بعد اپنے کام کی ابتدا کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہماری شان اور فخر ہے، ہم اپنے رب کا شکر ادا کرتے ہیں کہ جس نے آج پوری قوم کو عظیم الشان فتح سے ہم کنار کیا، یہ بھارت اور اسرائیل کی مشترکہ شکست ہے اور پوری پاکستانی قوم کی فتح ہے جسے ہمیشہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، ٹنڈومحمدخان پولیس اس قومی علامت کو ہر سطح پر اجاگر کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔