بھارت کیساتھ سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشتگردی کا مسئلہ زیر غور آئیگا، خواجہ آصف

اتوار 11 مئی 2025 16:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا کہہ رہی ہے بھارتی ملٹری اسسمنٹ ناکام ثابت ہوئی ہے، نئی دہلی شاید پاکستان سے اس جواب کی توقع نہیں کررہا تھا۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو جو خوش فہمی ہوگئی تھی، اب بھارت ضرور اس پر نظرثانی کریگا، اس سارے عمل میں بھارت کی ساکھ پر سوال آچکا ہے۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ بھارت کے ساتھ بات چیت میں سندھ طاس معاہدہ، کشمیر اور دہشت گردی کا مسئلہ زیر غور آئے گا۔