ملتان میں پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد

اتوار 11 مئی 2025 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) ملتان میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی اور خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ (ن) ملتان کے جیالوں کی جانب سے فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن )نواز شریف یوتھ لور جنوبی پنجاب کے صدر خالد بھٹہ کی قیادت میں اتوار کو یہاں ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ملک خالد بھٹہ نے کہا کہ افواج پاکستان نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ارض پاک کی طرف جومیلی نظر سے دیکھے گا،اس کا انجام بھیانک ہوگا۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان کی کارروائی نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، ہم اپنی بہادرا فواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔