Live Updates

افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد

اتوار 11 مئی 2025 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) پنجابی پختون اتحاد کے تحت افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی کے لئے پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ریلی کا آغاز ہسپتال چورنگی لانڈی سے ہوا جو کراچی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی، ریلی میں کثیر تعداد میں افراد شامل تھے۔

(جاری ہے)

ریلی کے شرکاء نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر، افواج پاکستان زندہ باد، قدم بڑھاؤ سپہ سالار قوم تمہارے ساتھ ہے اور انڈیا مردہ باد کے نعرے لگا ئے۔

ریلی کی قیادت پنجابی پختون اتحاد کے مرکزی صدر سید امداد حسین شاہ کر رہے تھے۔پریس کلب پہنچ کر ریلی کے شرکا سے سید امداد حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کو اندازہ نہیں کہ اس نے کس فوج اور قوم کو للکارا ہے ،پاک فوج دنیا کی بہترین افواج میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات