Live Updates

سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کی خوشی میںریلی نکالی گئی

اتوار 11 مئی 2025 18:25

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) سکھرکے زیر اہتمام افواج پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن( بنیان المرصوص) کی کامیابی اور افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی سمیت بھارتی جارحیت کے خلاف مستریوں کی بڑی تعداد نے ریلی نکالی اور افواج پاکستان زندہ باد ، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ، مستریوں نے ہاتھوں میں پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے ، ریلی کی قیادت سکھر موٹر ورکس ایسوسی ایشن کے رہنما سید سجاد علی شاہ ، اکرم مستوئی ، محبوب حسین بھٹی ، نعیم احمد مغل ، شہزاد ، اکبر مغیری ، ارشد و دیگر کررہے تھے اس موقع پر مذکورہ رہنمائوں و مستریوں کا کہنا تھا کہ ہم بحیثیت قوم اپنی پاک افواج کے ساتھ ایک پلٹ فارم پر کھڑے ہو کر ماضی کی طرح افواج پاکستان کیساتھ شانہ بشانہ ملک کی حفاظت کیلئے تیار ہیں ، انہوں نے بھارتی حکمرانوں کو للکارتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھول میں نہ رہے اگر اس نے پاکستان پر جارحیت کی کوشش کی تو اسے بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گاانہوں نے کہا کہ وطن عزیز کی حفاظت کیلئے پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے افواج پاکستان کو آپریشن( بنیان المرصوص) کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا اور اس عزم کا عہد کیا کہ قوم کی طرح سکھر کے مستری بھی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات