سینیروزیر/وزیرداخلہ آزاد کشمیر کرنل وقارنور کا ہسپتالوں کا دورہ،زخمیوں کی عیادت

اتوار 11 مئی 2025 18:50

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2025ء) ایل او سی پرپاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے بعدزخمیوں کو بہترین طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسرےروزبھی سینئروزیر/وزیرداخلہ آزادکشمیر کرنل وقاراحمدنورڈی ایچ کیوہسپتال بھمبر پہنچ گئے،ہسپتال میں زیر علاج تمام زخمیوں کی عیادت کی،وارڈز کا معائنہ کیا،طبی امداد،خون کے عطیات،ادویات کے سٹاک و دیگر امور کا جائزہ لیا۔

زخمیوں کے لواحقین نے وزیرداخلہ کے دلیرانہ انداز،بلاخوف زیرو لائن وزٹ پر عوام نے سراہا،زخمیوں کا حوصلہ بلند ہوا،ڈپٹی کمشنرچوہدری حق نواز،ایم ایس ڈاکٹرمحمدمنصور،ڈی ایچ او ڈاکٹرارم بتول نے زخمیوں کے علاج معالجہ پربریفنگ دی۔وارڈ،اضافی بیڈز کی صورتحال کو کرنل وقار احمدنور نے ملاحظہ کیا ،ڈاکٹرز،ہسپتال انتظامیہ و سٹاف کو شاباش دی،وزیرداخلہ نے کہاکہ بطور مسلمان ہمیں اس بات پر یقین ہے کہ زندگی موت اللہ کے پاس ہے تاہم گذشتہ روز مشکل وقت میں عوامی حلقوں میں موجود رہنے سے دلی اطمینان نصیب ہوا۔

(جاری ہے)

،شہداء کے جنازوں میں شرکت کی زخمیوں کو دلاسہ دیا لواحقین کو امدادی چیک دییئے،شہداء کی درجات بلندی کی دعائیں کیں۔،نقصانات کا جائزہ،بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کیا،عوام کا حوصلہ بڑھایا۔پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن دہشت گردبھارت کو منہ توڑ جواب دے رہی ہے۔بھارتی دہشتگردافواج کی فائرنگ سے بے گناہ شہریوں کی شہادت پر کرنل وقاراحمد نورنے دشمن کو بزدل ومکار قرار دیا ،سینیروزیر/وزیرداخلہ آزادکشمیرکرنل وقاراحمدنے زخمیوں سے دوران گفتگو کہاکہ آپ سب دلیر ہیں بہادر اور مستقل قدم رہیں۔

آپکے منتخب نمائندے نے گذشتہ روز ایل او سی برنالہ چھمب سیکٹر ،قلعہ چھپڑ، پٹوئیاں،پیرجمال دھیاں والی،تھب،پتنی، موئیل، کوٹ جیمل، بانیاں،جھنڈا پوڑ،تھب کیکراں،پوڑ،کوٹ جیمل سمیت تمام علاقوں کا دورہ کیا۔آپکے گھر مویشی کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے۔کرنل وقار احمد نور نے عوام سے دوران گفتگو کہاکہ بھارت بزدل دشمن ہے،عوام کے حوصلے کو سراہتے ہیں ہماری مسلح افواج پروفیشنل انداز میں دفاع پاکستان میں مصروف ہیں،اللہ سب جوانوں کی مدد کرے۔