باہمی مذاکرات سے پاک بھارت کشیدگی ختم کریں،پاک کینیا بزنس کونسل

ی* جنگیں معیشتوں کو تباہ اورقوموں کو پیچھے دھکیل دیتی ہیں ،جنرل سیکریٹری رفیق سلیمان

اتوار 11 مئی 2025 19:05

Gکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2025ء)پاکستان اورربھارت کے مابین حالیہ کشیدگی اوربھارتی جارحیت کے حوالے سے پاکستان کینیا بزنس کونسل نے اپنی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کینیا بزنس کونسل جنرل سیکریٹری رفیق سلیمان نے فریقین سے دیرپا مذاکرات کی ؓھالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے۔

(جاری ہے)

کونسل نے واضح کیا کہ وہ ہرقسم کے تشدد اورجارحیت کی شدیدمذمت کرتی ہے،جنوبی ایشیا جیسے حساس خطے میں امن ،سیاسی استحکام اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔رفیق سلیمان نے کہا کہ جنگیں معیشتوں کو تباہ اورقوموں کو پیچھے دھکیل دیتی ہیں اور دوممالک جو کامیابیاں حاصل کرچکے ہوتے ہیں وہ بھی قصہ پارنیا بن جاتے ہیں۔کونسل کے جنرل سیکریٹری نے معاشی تعاون،بین الاقوامی تجارت اور علاقائی اتحاد کے فروغ کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاک بھارت باہمی خوشگوارمذاکرات کے ذریعہ کشیدگی کا مکمل خاتمہ کریں تاکہ جنوبی ایشیائی خطہ ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے کیونکہ جنگیں صرف تباہی تو کرسکتی ہیں معاشی ترقی نہیں ہوسکتی۔