بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص میںاللہ پاک نے جو تاریخی کامیابی عطا فرمائی اسے دنیا کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا،عبدالمنان صدیقی

اتوار 11 مئی 2025 20:00

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2025ء)پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما عبدالمنان صدیقی نے کہا ہے کہ 10 مئی 2025 کا دن اللہ پاک نے پاکستان کو بھارت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص میں اپنے خاص نظر کرم سے جو تاریخی کامیابی عطا فرمائی اسے دنیا کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، اور ہم اس تاریخی یاد گار دن کو ہمیشہ اللہ کی راہ پر چلنے، عزم، حوصلہ، اتحاد اور پختہ یقین رکھنے والوں کی جیت کے نام سے یاد رکھیں گے، ایک بیان میں عبدالمنان صدیقی نے کہا کہ ہم اس بے مثال اور تاریخی فتح پر صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم، آرمی چیف، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور سمیت تمام سیاسی قائدین، تمام مکتب فکر کے لوگوں اور پاکستان بھر کے عوام جن کا اس جیت پر جوش و جذبہ قابل دید تھا اور وہ سڑکوں پر نکل کر جشن منا رہے تھے کو مبارک باد پیش کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیشک اللہ رب العزت غرور اور تکبر کرنے والوں کو پسند نہیں کرتا اور بھارت کو جو گھمنڈ اور غرور تھا اسے خاک میں ملا کر ان کو ذلت آمیز شکست دی کہ وہ دنیا کے سامنے سر اٹھانے کے قابل نہیں رہے۔