Live Updates

بھارتی حکام نے بگلیہار اورسلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے،دریائے چناب کے بہائو میں اضافہ

یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دن کے وقت ہونے والی بارش کے باعث دونوں ڈیم پانی سے بھر گئے

پیر 12 مئی 2025 15:05

جموں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں قابض حکام نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد بگلیہار ڈیم اور سلال ڈیم کے گیٹ کھول دیے جس سے دریائے چناب میں پانی کے بہائو میں اضافہ ہواہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب دن کے وقت ہونے والی بارش کے باعث دونوں ڈیم پانی سے بھر گئے۔

(جاری ہے)

دریائے چناب اکھنور سے گزرتا ہوا پاکستان میں داخل ہوتا ہے۔بھارت نے 22اپریل کے پہلگام واقعے کے بعد یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو منسوخ کر دیا تھا۔تاہم ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا پاکستان میں پانی کے بہائو کو 22اپریل سے پہلے کی سطح پر لایاگیا ہے یا نہیں۔بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی سے سندھ طاس معاہدے پر نئی دہلی کے موقف میں کیا کوئی تبدیلی آئی ہے یہ آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات