Live Updates

زرعی یونیورسٹی میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر ریلی کا انعقاد

پیر 12 مئی 2025 15:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرزرعی یونیورسٹی میں افواج پاکستان سے اظہار تشکر ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی انتظامیہ، اساتذہ کرا م اور طلبا و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔شرکا ء کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

مقررین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی مانند اپنی افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ بزدل دشمن کو دن کی روشنی میں تاریخی جواب دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے کامیاب حملوں سے دنیا بھر میں اپنی دھاک بٹھا دی ہے کیونکہ اب کسی دشمن کو وطن عزیز کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے کی جرات نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا۔ فیصل آباد کی دھرتی کے نامور سپوت جیٹ فائٹر پائلٹ کامران شبیر مسیح نے دشمن کے ملک میں گھس کر کامیاب حملوں کے بعد تمام حصار توڑتے ہوئے واپس بحفاظت وطن واپس پہنچنے پر خراج تحسین کے مستحق ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا جس پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے ۔ اس موقع پر پاکستان کی سلامتی و خوشحالی اورشہداء و غازیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات