Live Updates

بھارتی جارحیت، ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اورفیک نیوزکو بے نقاب کردیا

پیر 12 مئی 2025 19:47

بھارتی جارحیت، ڈی ڈبلیو نے بھارتی گمراہ کن پروپیگنڈا اورفیک نیوزکو ..
برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نے بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحیت کے دوران کیے جانے والے گمراہ کن پروپیگنڈے اور فیک نیوز کو فیکٹ چیک کے ذریعے بے نقاب کر دیا ہے۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن قبل بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے پاکستان کے شہر سیالکوٹ پر حملے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

تاہم، ڈی ڈبلیو نے اپنے فیکٹ چیک میں اس ویڈیو کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو دراصل ایک ماہ پرانی ہے اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے دھماکے کی فوٹیج ہے۔ڈی ڈبلیو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بھارتی اکاؤنٹس سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی ایک اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ویڈیو بھی شیئر کی گئی۔ اس ویڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل الفاظ کو اے آئی کے ذریعے تبدیل کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ، بھارتی اکاؤنٹس سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو بھی شیئر کی گئی تھی جس میں مبینہ طور پر وہ بھارتی جارحیت کی حمایت کر رہے تھے۔ ڈی ڈبلیو کے فیکٹ چیک سے واضح ہوا کہ یہ ویڈیو بھی اے آئی سے بنائی گئی تھی اور امریکی صدر نے ایسا کوئی بیان نہیں دیا تھا۔ڈی ڈبلیو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فیک ویڈیوز کو شیئر کرنے سے پہلے فیکٹ چیک ضرور کریں۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا نے ہمیشہ گمراہ کن پروپیگنڈا اور جھوٹ پھیلا کر حقائق پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ ان ماہرین نے مزید کہا کہ بین الاقوامی میڈیا اب بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر رہا ہے، جس سے بھارت کا اصل اور مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آ گیا ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات