Live Updates

آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پرآزاد کشمیر میں جشن‘کوٹلی میں صدر پی پی آزاد کشمیر کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی

پیر 12 مئی 2025 21:22

کوٹلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر آزاد کشمیر میں جشن پیر کو بھی جاری رہا۔کوٹلی میں صدر پی پی پی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین کی قیادت میں پاک فوج زندہ باد ریلی نکالی گئی۔ریلی میں وزراء حکومت، ممبران اسمبلی، کونسلرز اور شہریوں کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری محمد یٰسین نے کہا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے،انہوں نے مودی سرکار اور بھارتی فوج کا غرور خاک میں ملانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے انڈیا کو اندر گھس کر نشانہ عبرت بنایا، آرمی چیف، ایئر چیف، نیول چیف اور تمام افواج پاکستان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ریلی میں وکلاء، اساتذہ، طلباء، انجمن تاجران اور سول سوسائٹی کی بھرپور شرکت ہوئی۔کوٹلی کے ڈی ای او میل و فی میل، چیف افسران بلدیہ اور لوکل گورنمنٹ کے افسران بھی شریک ہوئے۔صدر پی پی آزادکشمیر نے کہا کہ افواج پاکستان نے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کیا، تمام مکاتب فکر نے یک زبان ہو کر افواج پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات