Live Updates

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیرصدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ،عوامی ضروریات سے ہم آہنگ بجٹ کی تشکیل پراتفاق

پیر 12 مئی 2025 21:30

وزیراعلی بلوچستان میرسرفرازبگٹی کی زیرصدارت آئندہ مالی سال کے بجٹ ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت آئندہ مالی سال26/ 2025 کے بجٹ اور پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کی تشکیل سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس پیر کے روز چیف منسٹر سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس میں پاکستان پیپلزپارٹی، پاکستان مسلم لیگ،عوامی نیشنل پارٹی، جماعت اسلامی اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈرز اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی شرکا نے بجٹ کی تیاری میں تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے وزیراعلی کے اقدام کو سراہا اور اسے جمہوری روایات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا اجلاس کے دوران آئندہ مالی سال کے بجٹ اور ترقیاتی پروگرام کے خدوخال پر تفصیلی غور کیا گیا اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ بلوچستان کے بجٹ اور پی ایس ڈی پی کو عوامی ضروریات، پسماندہ علاقوں کی ترقی، تعلیم، صحت، بنیادی ڈھانچے اور روزگار کے مواقع کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا جائے گا وزیراعلی میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی مساوی ترقی حکومت کی اولین ترجیح ہے بجٹ کی تیاری میں ہر علاقے کے حقیقی مسائل اور ضروریات کو سامنے رکھ کر وسائل مختص کیے جائیں گے اور تجویز کردہ منصوبوں کی مکمل ایلوکیشن کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ ترقی کا عمل یکساں طور پر آگے بڑھے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے ترتیب دیا گیا بجٹ نہ صرف عوامی امنگوں کا ترجمان ہوگا بلکہ صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا اجلاس کے اختتام پر تمام پارلیمانی نمائندوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ بجٹ کی تیاری میں مشاورت کا عمل نہایت شفاف اور جامع رکھا جا رہا ہے، آئندہ بجٹ صوبے کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے سنگ میل ثابت ہوگا
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات