Live Updates

12 مئی قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، شازیہ مری

پیر 12 مئی 2025 22:19

12 مئی قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ 12 مئی قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہاکہ سانحہ 12 مئی کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، کراچی کی سڑکوں پر 12 مئی ظلم کے خلاف مزاحمت کی ایک عظیم جہدجہد تھی۔

(جاری ہے)

شازیہ مری نے کہاکہ سانحہ 12 مئی کوجمہوریت پسند لوگ طاقتور ظالم کے آگے ڈٹ گئے، 12 مئی قومی تاریخ میں ہمیشہ ایک سیاہ دن کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ شازیہ مری نے کہاکہ 12 مئی کو کراچی میں جمہوریت اور آئین کے تحفظ کیلے نکلنے والے درجنوں بے گناہ افراد کو بے شہید وزخمی کیا گیا، دشمن سے لڑنے اور ملک کو ترقی یکجہتی کیلے سانحہ 12 مئی جیسے سانحات کو دوبارہ نہیں دہرانا ہوگا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات