وزیراعظم نے ترکیہ میں کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا

اقدام سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے ،عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی،شہباز شریف

پیر 12 مئی 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ میں عسکریت پسند تنظیم کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل کے اعلان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ترک قیادت کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

جاری بیان میں وزیراعظم نے کہاکہ کردستان ورکرز پارٹی کی تحلیل سے ترکیہ میں دہشت کے سائے ختم ہوں گے اور عوام کو پرامن زندگی میسر آئے گی،یہ تاریخی اقدام ترکیہ میں امن، استحکام اور ترقی کے نئے باب کا آغاز ہے۔

انہوں نے ترک صدر کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ ان کے امن کیلئے مستقل اور پرعزم جدوجہد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکیہ میں دہشتگردی کے خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے اور ہر فورم پر اپنے برادر ملک کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدم پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ثابت ہوگا۔