Live Updates

مسئلہ کشمیر خطے کا اصل مسئلہ ، حل نہ ہوا بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا، مشعال ملک

مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ،بدترین شکست کے بعد کسی کا سامنا نہیں کر پا رہا،اہلیہ حریت رہنماء

پیر 12 مئی 2025 20:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کو فرنٹ لائن پر لانے کا یہ آئیڈیل وقت ہے، گرفتار حریت رہنمائوں کو فوری رہا کیا جائے۔کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر ہی خطے کا اصل مسئلہ ہے ورنہ بھارت کا فالز فلیگ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مودی کا ٹریک ریکارڈ اچھا نہیں ہے، ووٹ کیلئے مودی معاملات کو ایٹمی جنگ کی طرف لیجانے سے گریز نہیں کرتا لیکن مودی کو بدترین شکست ہوئی اب وہ کسی کا سامنا نہیں کر پا رہا۔انہوں نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ثالثی کی پیشکش کا مطلب ہے مسئلہ کشمیر بھارت کا اندورنی نہیں کثیرالجہتی مسئلہ ہے، مذاکرات کیلئے امریکا اور چین کا بہت اہم رول ہو سکتا ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ شملہ معاہدے پر نظر ثانی کر کے اس کو مسترد کیا جائے اور مطالبہ کرتی ہوں گرفتار حریت رہنماں کو فوری رہا کیا جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات