Live Updates

پ*انجمن تاجران دولت گیٹ ملتان کے زیراہتمام یوم تشکر ریلی نکالی گئی

لله* قوم کا سر فخر سے بلند‘پاک فوج نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کی نمبر 1 فوج ہے‘مقررین کا خطاب

پیر 12 مئی 2025 21:00

Jملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)انجمن تاجران دولت گیٹ ملتان کے زیراہتمام یوم تشکر ریلی نکالی گئی جس کی قیادت صدر میاں تنویر حسین لنگاہ ،جنرل سیکرٹری عابد علی شیخ نے کی قائدین ریلی نے شرکاسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی افواج نے قوم کا سر فخر سے بلند کیا ہے بھارتی جارحیت ،دہشت گردی اور ملکی سلامتی پر حملہ کے آپریشن بنیان مرصوص سے قوم کو حوصلہ ملا پاک افواج نے جو کہا تھا وہ سچ کر دکھایا اس جوابی وار میں پاک افواج جگہ،وقت اور جیسے چاہیں گے ویسا جواب دیا افواج پاکستان اور قوم یک جان ہو کر دشمن کے ارادوں کو خاک میں ملا سکتے ہیں پاک فوج نے آج ایک مرتبہ پھر ثابت کیا کہ وہ دنیا کی نمبر 1 فوج ہے اور پوری قوم نے ان جنگی حالات میں ایک مرتبہ پھر جذبہ جہاد اور شوق شہادت کی ایسی مثال قائم کی کہ جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ریلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما سعد خورشید خان کانجو،وسیم احمد فاروقی،حاجی جاوید اختر انصاری، سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین، روبینہ شاہین، سید منور الدین شاہ، حامد رضا شاہ،صغیر، ملک ریاض ،فنانس سیکرٹری محمد اکرم،محمد سہیل،چیئرمین خواجہ رضوان، بابا مٹھو ملنگ، منیر عباس نتھو پہلوان اور تمام سیاسی ومذہبی شخصیات نے شرکت کی اور اختتام پر میٹھائی تقسیم کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات