آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری مسلح افواج تاریخی کامیابی حاصل کرکیدشمن پرغالب آئی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی

پیر 12 مئی 2025 21:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2025ء)وزیرمملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں ہماری مسلح افواج تاریخی کامیابی حاصل کرکیدشمن پرغالب آئی ۔وزیر مملکت نے ان خیالات کا اظہارضلع اٹک کی تحصیل فتح جنگ کے گائوں جبی کے علاقہ ڈھوک اعوان میں بھارتی ڈرون حملے میں شہید ہونیوالے ملک محبوب الٰہی کے اہل خانہ سے تعزیت کے موقع پرکیا۔

اس موقع پروزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک،سٹیشن کمانڈراٹک بریگیڈیر عدنان، ڈپٹی کمشنراٹک راعاطف رضا، سابق رکن پنجاب اسمبلی افتخاراحمدخان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیووقاص اسلم مارتھ،اسسٹنٹ کمشنرفتح جنگ حمیرہ شاہ،چیف آفیسر بلدیہ فتح جنگ خان بادشاہ،ملک ندیم خان اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت بلال اظہرکیانی اور وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک نے کہاکہ پاکستان کی مسلح افواج اورعوام نیبھارتی جارحیت کاسامنا کیا اورمنہ توڑجواب دیا۔

ملک محبوب الہی شہیداسی جارحیت کانشانہ بنے۔ہم ان کی قربانی کورایگاں نہیں ہونیدیں گے۔آج ہم وزیراعظم شہبازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پرملک محبوب الٰہی کی شہادت پر ان کیاہل خانہ سے تعزیت کیلئے حاضرہوئے ہیں اوران کویقین دلاتے ہیں کہ حکومت ان کے غم میں برابرشریک ہیں اوران کے اہل خانہ کی فلاح کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے،ہمارے حکمران قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی ذیشان ملک نیعلاقے کے لوگوں کے مطالبے پرڈھوک اعوان تک پکی سڑک کی تعمیر کی ہدایت کی جس کا نام محبوب الٰہی شہید روڈ رکھا جائے گا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اٹک را عاطف رضا نے تحصیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ جب بھی ہائی سکول جبی میں کمپیوٹر لیب کو اپ گریڈ کیا جائے اور اس کا نام محبوب الہی شہید کمپیوٹر لیب رکھا جائے اس کے علاوہ ڈھوک اعوان پر انہوں نے پانی کی فراہمی کی بھی ہدایت کی۔