Live Updates

ئ*آج کی 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب لائقِ تحسین ہے، گورنر بلوچستان

پیر 12 مئی 2025 21:55

Sکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2025ء)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے 15ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کی اختتامی تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس ورکشاپ کے بہت جلد مثبت نتائج برآمد ہونگی. بھارتی جارحیت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کی شاندار جیت پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکبا دی. اس فتح نے پوری مسلم ورلڈ میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کیا ہے جسکا کریڈِٹ افواج پاکستان اور موجودہ حکومت کو جاتا ہی.

یہ بات قابل فخر ہے کہ پاکستان نے معیشت اور اسلحہ میں اپنے سے کئی گنا بڑھے ملک بھارت کو شکست دی۔ یہ کارنامہ پاکستان کے غیرمتزلزل جذبے اور عسکری صلاحیتوں کے ثبوت کے طور پر تاریخ میں لکھا چکا ہی. اس موقع پر صوبائی وزرا راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، محمد خان لہڑی، ہادیہ نواز اور نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے چیف کوآرڈینیٹر بلوچستان بریگیڈیئر بلال بھی موجود تھی.

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تین ہفتے کے دورانیہ پر مشتمل ورکشاپ کا مقصد دراصل خطے کے تازہ ترین حالات و واقعات سے آگہی حاصل کرنا ہے تاکہ ہم اپنی پائیدار معاشی ترقی اور سماجی انصاف کی پاسداری کیلئے ضروری اقدامات اٹھا سکیں. انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل، معدنیات اور رقبے کے لحاظ سے بلوچستان ایک زرخیز صوبہ ہے اور یہ سینٹرل ایشیا کے ممالک تک رسائی کا زمینی راستہ فراہم کرتا ہی.

یہ بات اعتماد کے ساتھ کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کا روشن مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہی. آپ کی باہمی مشاورت اور اجتماعی دانش سے بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں مدد اور فکری رہنمائی مل سکتی ہی. اس ورکشاپ کے اختتام کے بعد آپ سب شرکا پر بڑی ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کہ آپ ملک وصوبے کی پائیدار سیاسی و معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کرینگی.

ورکشاپ کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہا کہ آپ بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری قبول کریں۔

(جاری ہے)

تمام سماجی برائیوں، بیروزگاری اور معاشی عدم استحکام سے نمٹ کر ہم ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کر سکتے ہیں. قبل ازیں گورنر مندوخیل نے پندرہویں نیشنل ورکشاپ کے شرکا میں اسناد اور یادگاری شیلڈز تقسیم کیے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات