Live Updates

ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام لوکو شیڈ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد،افواج پاکستان کو خراج تحسین

منگل 13 مئی 2025 00:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ریلوے پریم یونین کے زیر اہتمام لوکو شیڈ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا ،شرکا نے بھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور شاہینوں کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی۔ریلوے پریم یونین (سی بی اے)کے عہدیداران نے کہا ہے کہ پوری قوم بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر افواج پاکستان کی جرات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ،پاک فوج بھر پور انداز میں ملک کی سرحدوں کا دفاع کر رہی ہےاور پوری قوم پاک فوج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔

ان خیالات کا اظہار ریلوے پریم یونین کے ڈویثرنل صدر نفیس خان، سینئر رہنما سید ظہور شاہ،آرگنائزر سیکرٹری محمد خان، سینئرنائب صدررشید خان جدون، نائب صدر پنشنرزیونس جٹ، نائب صدرخضر حیات، زونل صدر رننگ سٹاف غلام مصطفی نے پریم یونین کے زیر اہتمام لوکو شیڈ میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے نکالی جانے والی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

ریلی میں الیکٹر ک آر ٹی ایل رضا خان ، نیاز خان کیرج زون کے صدر دائود خان،محمد شیراز، عابد اعوان سید افتخار شاہ،حافظ غلام مصطفی،الیکٹرک زون کے صدر نعیم خان،ندیم خان ،کامراننعیم انور، یونس گجر، عمران گجر، الیکٹرک آر ٹی ایل کے جاوید بلوچمحمد فیصل، سید ظفر شاہ بابر خان حماد علی، عامر سجاد، لوکو شیڈ سے مہتاب خان،سجاد حیدر،الطاف احمد، نواب علی، سنگنل زون سے زاہد محمود،عثمان علی مرزا، سی ڈی ایل ورکشاپ سے صدر شیخ عارف،شمائل، نواز ستی اور دیگر نے شرکت کی ۔

شرکا ریلی نے پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص کےحق میں بھر پور نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نفیس خان،سید ظہور شاہ، محمد خان،رشید خان جدون، یونس جٹ اور دیگر نے کہا کہ پاک فوج کے آپریشن بنیان مرصوص نے بھارت میں تباہی مچا دی ہے اور بھارتی فوج کے دانت کھٹے کر دیئے،پوری پاکستانی قوم اس وقت اللہ اکبر کے نعرے تلے متحد ہے اور بہادر پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور بھارت کی اینٹ سے اینٹ بجانے کے لیے ہر وقت تیار ہے ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات