Live Updates

شوپیاں ،بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں جعلی مقابلے میں 3 کشمیری نوجوان شہید

منگل 13 مئی 2025 14:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع شوپیاں میں تین کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کر دیاہے۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو بھارتی فوجیوں نے ضلع کے علاقے کیلر شکرو میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ ایک سینئر بھارتی پولیس افسر نے نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں فائرنگ کے تبادلے میں قتل کیاگیا ۔مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارتی فورسز نے نوجوانوں کو شوپیاں میں ایک جعلی مقابلے میں شہید کرنے کے بعدان کی میتوں کو علاقے میں منتقل کیاہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات