Live Updates

پاک مسلح افواج کے ساتھ پاکستانی قوم نے اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ کر کے اپنے فرض کو نبھایا، سابق ایم این اے چوہدری بلال اعجاز

منگل 13 مئی 2025 14:59

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) سابق ایم این اے چوہدری بلال اعجاز نے کہا ہے کہ بھارت کی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاکستانی قوم نے جس طرح اتحاد ویکجہتی کا عملی مظاہرہ کیا ہے وہ قابل تحسین ہے پاکستان کے ہر شہری نے بلا تفریق اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر جس طرح وطن عزیز کا دفاع کیا تاریخ میں اسے سنہری حروف میں لکھا جائے گا سب سے پہلے پاکستان اور اسکی سلامتی ہر محب وطن شہری کے ایمان کا حصہ ہے پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ملک وقوم کے مفاد میں اہم فیصلے کیے ہیں جنگ کی اس مشکل گھڑی میں پی ٹی آئی کے منتخب نمائندوں پارٹی کارکنوں اور عہدیداروں نےاپنے قائد عمران خان کی ہدایت پر پارلیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپنے ملکی اداروں کا بھرپور ساتھ دیکر قومی یکجہتی اورحب الوطنی کا عملی ثبوت فراہم کیا ہے پی ٹی آئی وسطی پنجاب کے سیکرٹری جنرل و سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری وزارت اطلاعات و نشریات چوہدری بلال اعجاز نے مزید کہا کہ دشمن کو اب صاف پیغام مل چکا ہے کہ ہم ایک غیرت مند، بہادر قوم ہیں اور اپنی پاک سرزمین کی سالمیت کے تحفظ کے لیے متحد اور یکجان ہیں ، اور وطنِ عزیز کی حرمت، سلامتی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینےکو اعزاز سمجھتے ہیں افواج پاکستان ملکی بقاء اور سلامتی کی ضامن ہیں شہادت اورجہاد کا جذبہ رکھنے والی قوم کو دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات