Live Updates

آرمی چیف کی قیادت میں مسلح افواج نے امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کر دیا،مقررین

آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر لندن کے نواحی علاقہ سلاؤ میں یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد

منگل 13 مئی 2025 15:08

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)مسلح افواج پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر لندن کے نواحی علاقہ سلاؤ میں یوم تشکر کے حوالے سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا،شرکاء تقریب کیجانب سے مسلح افواج پاکستان کی عظیم فتح پر کیک کاٹا گیا۔تقریب کی میزبانی مرکزی صدر OPWC حاجی عابد حسین نے کی جبکہ چیئرمین او پی ڈبلیو سی نعیم نقشبندی تقریب کے آرگنائزر تھے۔

یوم تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں اور انسانی حقوق کی نمائندہ تنظیم او پی ڈبلیو سی کے چیئر مین نعیم نقشبندی اور مرکزی صدر حاجی عابد حسین کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج اور پاک فضائیہ نے نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں بلکہ امت مسلمہ کے سر فخر سے بلند کر کہ یہ ثابت کیا کہ افواج پاکستان ملک کی سلامتی کی ضامن ہیں۔

(جاری ہے)

اوورسیز پاکستانی وکشمیری مسلح افواج پاکستان کی حالیہ کارکردگی اور بھارت کو ناکوں چنے چبوانے پر اتنے خوش ہیں کہ اپنی خوشی کا اظہار اپنے الفاظ میں نہیں کر سکتے۔اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے نائب صدر ریاض کوہمروی،اسلم ڈوگر،محمد نثار چوہدری،ملک امیر کابل اور راجہ افتخار نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو بڑے عرصے بعد ایک ایسی خوشی ملی ہے،جو پاکستان دشمن اور مغربی طاقتوں کو کبھی ہضم نہیں ہوگی۔

آپریشن بنیان المرصوص نے دشمن کی جارحیت کو مؤثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، جس نے ہمیں سرخرو فرمایا۔میاں سلیم،امجد امین بوبی،کونسلرز امجد عباسی،پروفیسر مسعود ہزاروی،قیصر چوہدری اور چوہدری آفتاب نے کہا کہ اوورسیز کمیونٹی نے ایک بار پھر ثابت کر دیاہے کہ وہ وطن کے دفاع وقار استحکام عزت اور سلامتی کے لئے یکجان اور متحد ہیں اور دنیا کی کوئی طاقت اوورسیز کمیونٹی اور ریاست پاکستان کے رشتے کو ختم کرنا تودور کی بات زرہ برابر بھی کمزور نہیں کر سکتی۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔ او پی ڈبلیو سی اور کونسلرز فورم رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اوورسیز کنونشن کے بعد اوورسیز ویسے بھی وطن کی محبت سے سرشار ہوکر واپس آئے تھے اور پاک بھارت کشیدگی کے دوران اوورسیز نے جس طرح وطن اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا وہ ریاست پاکستان کا سرمایہ افتخار ہیں۔ شرکاء نے پاکستان زندہ باد پاک فوج پائندہ باد *, آئی ایس آئی زندہ باد پاک فوج اور سپہ سالار قدم بڑھاؤ ہم تمھارے ساتھ ہیں کشمیر زندہ باد اور خالصتان زندہ باد کی زبردست نعرہ بازی کی، اور ملک نغموں پُر دھمال ڈالا۔

پاکستانی افواج کی آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی فتح پر او پی ڈبلیو سی کیجانب سے یوم تشکر کی تقریب کے شرکاء میں او پی ڈبلیوسی کے بانی چئیرمین نعیم نقشبندی۔ مرکزی صدر حاجی عابد حسین۔ سینئیر نائب صدر چوہدری آفتاب حسین، صدر ساؤتھ انگلینڈ اسلم ڈوگر۔ صدر علماء مشائخ فورم پروفیسر مسعود ہزاروی، کنوئینر او پی ڈبلیو سی کشمیر رابطہ کمیٹی چوہدری نثار، ڈپٹی کنوئنر امجد امین بوبی، مرکزی نائب صدر پی پی پی ریاض کوہمروی۔

صدر پی پی پی گریٹر لندن میاں سلیم، جنرل سیکریٹری پی پی پی لندن راجہ افتخار۔ صدر کشمیر فورم ملک امیر کابل، جوائنٹ سیکریٹری چوہدری طارق، راجہ واصف خان، چوہدری رفاقت، صدر لائرز فورم بیرسٹر طلعت کیانی، صدر پروفیشنل فورم انجنئیر فرخ جمیل، انجنئیر وقاص، کونسلرز فورم کے صدر قیصر چوہدری،کونسلر امجد عباسی، کونسلر طفیل۔ کونسلر فیاض۔

کونسلر عارف جنیالوی، کونسلر امجد تارڑ، کونسلر عمران، کونسلر مسعود، کونسلر بھٹی۔ کونسلر ایوب، کونسلر خان،، نائب صدر چوہدری سفیر خان۔ صدر یوتھ فورم منصور کیانی، کرسچئین فورم کے صدر عمانوئیل رائے،، کا شان واجد، صاحبزادہ محمد اکرم، شاہ جہان، صدر سلاؤ سردار لطیف۔راجہ قمر۔ ظفر انصاری۔ صدر مساجد کمیٹی چوہدری ساجد علی، راجہ خرم خان، راجہ ارتاسف، راجہ ماجد خان، شہزاد ملک، ملک قربان، فراز خان، سردار محمود سدوزئی پرویزاختر، صدر ہیمل سردار طارق، چوہدری منظور، احمد قاضی، غلام فرید۔

راکی خان، راجہ تبریز، صدر چشم شمریز راجہ، صدر آکسفورڈ راجہ نواز، اکمل ڈوگر، اکرم خان، صدر ہائی ویکمب عمر جٹ، راجہ احسان۔ قاسم نواز۔ صدر بزنس فورم چوہدری رزاق۔ صدر کینٹ افضل بھٹی۔ چوہدری عاشق۔امین چوہدری ، چوہدری محمد الیاس مالک و دیگر مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے کمیونٹی راہنماؤں بی کثیر تعداد میں شرکت کی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات