Live Updates

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسی نے ملک کا وقار عالمی سطح پر بلند کر دیا ، سکندرنثارگیلانی

منگل 13 مئی 2025 15:09

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) میئر بلدیہ سید سکندر نثار گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی دانشمندانہ پالیسی نے ملک کا وقار عالمی سطح پر بلند کر دیا ہے ، پاکستان نہ صرف ایک بڑی طاقت بن کر سامنے آیا ہے بل کہ ہندوستان کی بالادستی کا خواب بھی چکنا چور ہو چکا ہے ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے 27 سال قبل اسی مئی کے مہینے میں ایٹمی دھماکے کر کے خطہ میں طاقت کا توازن برابر کیا تھا اور آج پاکستان کا پلڑا بھاری کرنے کا سہرا بھی مسلم لیگ (ن) کے سر سج چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ ایک منٹ کی خاموشی سے کوئی قوم دشمن کے عزائم کو شکست نہیں دے سکتی ، دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے میدان جنگ میں برتری ثابت کرنا پڑتی ہے ، انہوں نے کہا کہ اب مسلم لیگ (ن) ناقابل شکست قوت بن چکی ، مخالفین کا پروپیگنڈا اپنی موت آپ مر چکا ، اب قوم دیکھ چکی کہ محب وطن کون ہے اور ملک کو نقصان پہنچانے والا کون، اب عوام کھوٹے کھرے کی پہچان کر چکے ہیں، گزشتہ روز پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں سے گفت گو کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہائی کمان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شاید قوم کے اسی وقار کیلئے اللہ تعالیٰ نے میاں محمد شہباز شریف کو اختیار عطا کیا ، یہ نیک نامی مسلم لیگ (ن) کے حصہ میں آئی ، ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، اگرچہ ہم اس پر سیاست نہیں کرنا چاہتے لیکن یہ حقیقت ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے جنگ کے تمام اختیارات پاک فوج کو منتقل کر کے نہایت دانشمندانہ اور بروقت فیصلہ کیا ، جس کے نتائج قوم کے سامنے ہیں، انہوں نے بری ، بحری اور فضائی فوج کے سربراہان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج نے قوم سے وعدہ پورا کر دیا ، اب قوم کا لہوبھی آپ کیلئے حاضر ہے ۔

(جاری ہے)

ان شاء اللہ ہر میدان میں ملک کا بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اور رہے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات