Live Updates

معاشرے کے ہر طبقے نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک قوم بن کر دکھایا۔ ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ

منگل 13 مئی 2025 16:29

نوشہرہ ورکاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2025ء) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد سے ضلعی امن کمیٹی وفد کی ملاقات، علمائے کرام، تاجررہنمائوں، مسیحی کمیونٹی کے اکابرین نے پاک بھارت جنگ کے دوران ضلع میں شہریوں اور املاک کے تحفظ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی پیشگی تیاریوں، انتظامات کو سراہا، ڈپٹی کمشنر ان کی ٹیم ( ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل سلطان، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران کو بھی شیلڈز پیش کیں۔

(جاری ہے)

کہا کہ علمائے کرام، تاجر برادری، بزنس کمیونٹی، مسیحی کمیونٹی اور معاشرے کے ہر طبقے نے بھارتی جارحیت کے خلاف ایک قوم بن کر جواب دیا جس پر تمام طبقہ فکر کے افراد، معززین، شہریوں کو بھی ضلعی انتظامیہ کی طرف سے مودی سرکار کو تاریخی شکست کی مبارکباد دی گئی ۔ افواج پاکستان کو بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب اور شکست فاش دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات