Live Updates

شرقپور شریف ،آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر ریلی

منگل 13 مئی 2025 17:46

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ریلی نکالی گئی ۔ریلی شاہین بلدیاتی فیڈریشن پنجاب کے زیر اہتمام نکالی گئی جو کہ بڑا اڈہ سے شروع ہوکر پرانی سبزی منڈی چوک شرقپور پر اختتام پذیر ہوئی۔

(جاری ہے)

ریلی میں طلبہ ، سرکاری ملازمین ، صحافی برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ ریلی میں پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں شرکاء نے پاکستانی پرچم اٹھا رکھے تھے۔شرکاء نے کہا کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جو ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ افواج پاکستان نے دشمن کو عبرتناک شکت دیکر وطن عزیز کا نام عالمی سطح پر روشن کیا۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات