Live Updates

وزیراعظم آزاد کشمیر کا ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبر کا رات گئے دورہ‘ بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت

منگل 13 مئی 2025 22:11

بھمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے ڈی ایچ کیو اسپتال بھمبر کا رات گئے دورہ کیا۔سینئر وزیر وقار احمد نور، وزراء چوہدری اظہر صادق اور نثار انصر ابدالی وزیراعظم کے ہمراہ یہ دورہ کیا گیا۔وزیراعظم نے ایل او سی پر بھارتی فائرنگ سے زخمی افراد کی عیادت کی۔چوہدری انوارالحق نے اسپتال وارڈز، طبی سہولیات اور ادویات کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نے خون کے عطیات، بیڈز اور اسٹاک کا تفصیلی معائنہ کیا۔زخمیوں کے لواحقین نے وزیراعظم کے دلیرانہ زیرو لائن دورے کو سراہا۔ایم ایس ڈاکٹر محمد منصور اور ڈی ایچ او ڈاکٹر ارم بتول نے وزیراعظم کو بریفنگ دی۔وزیراعظم نے اضافی بیڈز کی فراہمی اور طبی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چوہدری انوارالحق نے کہا کہ مشکل وقت میں وزیراعظم اور وزراء عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

زندگی اور موت اللہ کے اختیار میں ہے۔متاثرین کو فوری مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔شہداء کے جنازوں میں حکومتی شرکت کو یقینی بنایا گیا۔زخمیوں کو دلاسہ، لواحقین کو امدادی چیکس فراہم کیے گئے۔شہداء کی درجات کی بلندی اور متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے کہا کہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کا زمینی معائنہ کیا گیا‘عوام کا حوصلہ بلند ہے، پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

بھارت ایک بزدل دشمن ہے، کشمیری عوام کے جذبے کو سلام۔ہماری افواج پروفیشنل انداز میں مادر وطن کا دفاع کر رہی ہیں۔اللہ ہمارے بہادر جوانوں کی حفاظت فرمائے۔ ایم ایس ڈاکٹر منصور چوہدری نے بتایا کہ حکومت کی ہدایت پر ڈی ایچ کیو اسپتال مکمل الرٹ رہا۔ڈاکٹرز، سرجنز، پیرامیڈیکل اسٹاف نے دن رات ڈیوٹی انجام دی‘سول ملٹری اشتراک سے صورتحال قابو میں رہی۔وزیراعظم نے برنالہ جھنڈا میں شہید اللہ لوک کے درجات کی بلندی کے لیے دعاکی اورباندی میں شہید طالب علم نبیل کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔جلالپور صوبتیاں میں شہید نثار احمد، حبیب اللہ اور ابراہیم کے لیے دعاکی گئی ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات