Live Updates

سپریم کورٹ میں ججزکی تحریر کردہ اختلافی نوٹس کوویب سائٹس پرپبلک کرنے کے لیے بنچ سربراہ کی منظوری لازمی قرار

منگل 13 مئی 2025 22:29

سپریم کورٹ میں ججزکی تحریر کردہ اختلافی نوٹس کوویب سائٹس پرپبلک کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء)سپریم کورٹ میں ججزکی تحریر کردہ اختلافی نوٹس کوویب سائٹس پرپبلک کرنے کے لیے بنچ سربراہ کی منظوری لازمی قرار دے دی گئی۔سپریم کورٹ نے پالیسی کے طور پر یہ طے کیا ہے کہ اگر کوئی جج اختلافی نوٹ تحریر کرتا ہے تو اسے اسی بینچ کے سربراہ کی منظوری کے بعد ہی عدالت عظمیٰ کی ویب سائٹ پر پبلک کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

مخصوص نشستوں سے متعلق بارہ جولائی کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیلوں پر جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی کے اختلافی نوٹ آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی منظور ی کے بعد ہی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ ہو سکیں گے۔ماضی میں کوئی جج اگر کیس کے ا?غاز پر ہی اختلاف کرکے بینچ سے اٹھ کر چلا جاتا تو اسکی اختلافی رائے اسی وقت سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک کردی جاتی تھی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ ا?فریدی کے نام لکھا گیا خط منظر عام پر آیا جس میں جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس سے کہا آئی ڈپارٹمنٹ نے دونوں ججز کا اختلافی نوٹ اپلوڈ نہیں کیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات