Live Updates

نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے‘مولانا فضل الرحمن

موجودہ حالات میں حکومت کو اے پی سی بلانی چاہیے، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں اشتراک ہوسکتا ہے‘ انٹر ویو

منگل 13 مئی 2025 20:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ نریندر نہیں سرینڈر، شکست کے بعد مودی کو استعفیٰ دے دینا چاہیے،مودی کی ہندو توا کارڈ استعمال کرنے کی کوشش ناکام ہوچکی۔ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ مودی، بھارت میں غیر مقبول ہوچکے ہیں، حکومت کی جانب سے رات اے پی سی کی دعوت ملی، صبح ملتوی ہوگئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں حکومت کو اے پی سی بلانی چاہیے، بھارت نے پورے خطے میں تنا ئوپیدا کر دیا، اس کے لیے ممکن نہیں کہ وہ پانی روکنے کی ضد پر قائم رہ سکے۔مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کی بڑی وجہ ان میں یکسوئی نہ ہونا ہے، تحریک انصاف کے ساتھ اتحاد نہیں اشتراک ہوسکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ خارجہ معاملات میں افغانستان کے ساتھ دوستی کرنے کا وقت ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات