Live Updates

ّمسلح افواج کے بہادر سپوتوں نے جانیں قربان کر کے ملکی دفاع یقینی بنایا:خالد مسعود سندھو

ٰبھارتی حملے میں شہید مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے، صدر مرکزی مسلم لیگ

منگل 13 مئی 2025 20:05

ٍلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2025ء) پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدرخالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی عددی برتری اور عسکری غرور کو خاک میں ملا کر یہ ثابت کر دیا کہ جذبہٴ ایمانی اور وطن سے محبت کسی بھی طاقت پر غالب آ سکتی ہے۔بھارتی حملے میں شہید ہونے والی مساجد کا حکومت کی جانب سے تعمیر کا اعلان خوش آئند ہے۔

خالد مسعود سندھو نے معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان سپوتوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر ملک کی سالمیت، خودمختاری اور دفاع کو یقینی بنایا۔ مجھے اور پوری قوم کو اپنے ان شہداء پر فخر ہے، اور ہم شہدا کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی،آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی بھارت کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کا دفاع کرنا جانتا ہے ۔

(جاری ہے)

خالد مسعود سندھو نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 15 کم سن بچوں اور 7 خواتین سمیت 40 معصوم شہریوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے وطن کو ہم نہ بھولے ہیں، نہ بھولیں گے،پاکستانی قوم شہدا کی قربانیوں کی مقروض ہے، مرکزی مسلم لیگ کا ہر کارکن دفاع وطن کے لئے ہمیشہ تیار و بیدار ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات