
جنگ میں چین دوستی نے بہت اچھا منظر پیش کیا، مغرب کو پتا چل گیا کہ پاکستان تنہا اورکمزور ملک نہیں
پاک انڈیا جنگ مین مغربی قوتوں کو درس مل گیا کہ ان کی ٹیکنالوجی ناکام اورایشئن ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی، انڈیا پاکستان سے بڑی معاشی فوجی قوت ہے لیکن پاک فوج نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان
ثنااللہ ناگرہ
منگل 13 مئی 2025
20:53

(جاری ہے)
وہاں کی مسلمان تنظیموں نے ان حملوں پر اختلاف کیا، لیکن پاکستان میں اتحاد اور یکجہتی ہوئی۔ جے یوآئی کے اختلافات ہیں لیکن وطن کے دفاع کیلئے سب متحد ہوگئے اور فوج کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔ اگر کسی کو بہت زیادہ شکایات تھیں تو وہ بھی خاموش ہوگئے۔ اس سارے معاملے میں کشمیر کا مسئلہ پھر سے اجاگر ہوگیا ہے۔
عالمی قوتیں جب پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی بات کریں گے تو کشمیر پر بھی بات ہوگی۔انڈیا پاکستان سے 8گناہ بڑی فوجی قوت اور معاشی وسائل کو دیکھا جائے تو پاکستان کا کوئی مقابلہ نہیں ۔ لیکن جب پاکستان کی طرف جارحانہ نظروں سے دیکھا، تو پھر افواج پاکستان نے دفاع کیا۔ خاص طور پر ہمارے ہوائی جانبازوں نے ان کا غرور خاک میں ملا دیا۔ مغربی قوتوں کو بھی درس ملا، کہ ان کی انڈیا کے پاس صلاحیتیں ناکام جبکہ ہماری ایشئن ٹیکنالوجی کامیاب ہوگئی۔ موجودہ حالات میں پاکستان چین دوستی نے ایک بہت اچھا منظر پیش کیا۔مغرب کو بھی احساس ہوا کہ ہمارے رویے ترقی پذیر دنیا کے ساتھ ٹھیک نہیں ہیں،پاکستان کو جتنا کمزور سمجھتے تھے ایسا نہیں ہے، نہ ہی پاکستان خطے میں تنہاملک ہے۔یہ جنگ ہم پر مسلط کی گئی ہے، جب جنگ مسلط کی گئی تو پھر دفاع کرنا ہمارا حق تھا۔
مزید اہم خبریں
-
ہمارے والد کو سزائے موت دینے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں
-
مالی بحران: گوتیرش کی امن کاری کے لیے مزید وسائل فراہم کرنے کی درخواست
-
عمران خان کا اللہ پر غیر متزلزل ایمان ہے
-
جنگ میں چین دوستی نے بہت اچھا منظر پیش کیا، مغرب کو پتا چل گیا کہ پاکستان تنہا اورکمزور ملک نہیں
-
پاکستان کی طرف سے مودی کی دھمکی کے خلاف انتباہ
-
شیخ حسینہ کی سیاسی جماعت آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتی، الیکشن کمیشن
-
ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے
-
امدادی بندش: غزہ میں غذائی قلت کے باعث 57 بچے ہلاک
-
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 3 ہزار700 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
جعلی خبروں کے سیلاب میں صحافتی اخلاقیات کا جنازہ
-
مشرقی سرحد کی طرح مغربی سرحد پر بھی بھارت کی ’’ بی ٹیم ‘‘ دہشتگردوں کو شکست دیں گے
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان ’غلط معلومات کی جنگ‘ بدستور جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.