Live Updates

پاکستان اور بھارت کو مزید قریب لائیں گے اگر دونوں ساتھ ڈنر کریں تو یہ بہت اچھا ہوگا

کچھ دن پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیزفائر کرایا، دونوں دوستوں کو کہا کہ نیوکلیئر میزائلوں کی بجائے تجارت کا سوچیں، امریکا کی فوج طاقتور ہے لیکن مجھے جنگیں پسند نہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سعودی عرب میں خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 13 مئی 2025 22:04

پاکستان اور بھارت کو مزید قریب لائیں گے اگر دونوں ساتھ ڈنر کریں تو یہ ..
ریاض ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 13 مئی 2025ء ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کو مزید قریب لائیں گے اگر یہ دونوں ساتھ بیٹھ کر ڈنر کریں تو اچھا ہوگا،کچھ دن پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیزفائر کرایا۔ انہوں نے دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی امریکا سرمایہ کاری فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کچھ دن پہلے پاکستان اور بھارت کے درمیان تاریخی سیزفائر کرایا، امریکی انتظامیہ نے کامیابی کے ساتھ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کرایا، مارکو روبیو اور جے ڈی وینس کی کوششوں سے پاکستان اور بھارت جنگ سے رک گئے، ہم نے پاک بھارت کے درمیان خطرناک کشیدگی کو رکوایا، پاک بھارت کشیدگی میں لاکھوں لوگ مرسکتے تھے۔

دونوں ممالک کی قیادتیں مضبوط اور ذہین ہیں، پاکستان اور بھارت دونوں دوستوں سے کہا کہ کچھ تجارت بھی کریں۔

(جاری ہے)

دونوں دوستوں کو کہا کہ نیوکلیئر میزائلوں کی بجائے تجارت کا سوچیں۔ میں امن کا داعی بننا چاہتا ہوں ایٹمی جنگ کا نہیں تجارت کا سوچیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب عالمی امن اور سلامتی کیلئے اہم قرار دے دیا گیا، امریکی صدر کی آمد پر ریاض کی شاہراہوں کو سعودی اور امریکی پرچموں سے سجایا گیا، امریکی صدر کے دورے دوران دونوں ممالک کے درمیان تاریخی معاہدوں کا بھی امکان ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچ چکے ہیں جہاں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا استقبال کیا، ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر صدر ٹرمپ کا استقبال کرنے والوں میں ریاض کے نائب گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمٰن بن عبدالعزیز، امریکہ میں سعودی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان بن عبدالعزیز، ریاض کے میئر شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز بن عیاف اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے گورنر اور صدر کے ہمراہ وزیر یاسر بن عثمان الرمیان شامل تھے، اس موقع پر امریکی صدر کے اعزاز میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، ہوائی اڈے کے استقبالیہ ہال میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر کے درمیان مختصر ملاقات ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں گفتگو کی اور اس موقع پر مہمانوں کی سعودی قہوے سے تواضع کی گئی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات