Live Updates

دفاع پاکستان و اسرائیل مردہ باد ملین مارچ ایک تاریخ ساز عوامی و دینی بیداری کا مظہر ثابت ہوگا،سینیٹر مولانا عبدالواسع

منگل 13 مئی 2025 22:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر، سینیٹر مولانا عبدالوسع نے کہا کہ 15 مئی 2025 کو سرزمین کوئٹہ "دفاعِ پاکستان و اسرائیل مردہ باد کے عنوان سے ایک تاریخ ساز، فقید المثال اور عظیم الشان عوامی و دینی اجتماع کی میزبانی کرے گی یہ اجتماع نہ صرف فلسطین و غزہ میں جاری صیہونی مظالم کے خلاف عالمِ اسلام کے جذبات کی ترجمانی کرے گا، بلکہ پاکستان کے نظریاتی و جغرافیائی دفاع کے عزم کا بھی بھرپور اظہار بنے گا،اس عظیم الشان مارچ کا بنیادی مقصد امت مسلمہ پر مسلط عالمی مظالم، بالخصوص فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت، استعماری قوتوں کی اسلام دشمن سازشیں، اور امت کے عقیدے، تشخص، وحدت اور سلامتی پر ہونے والے حملوں کے خلاف ایک مضبوط اور مربوط دینی و عوامی مزاحمت کو اجاگر کرنا ہے۔

(جاری ہے)

قائد جمعیت، مجاہد ملت حضرت مولانا فضل الرحمن مارچ کے مرکزی اجتماع سے بصیرت افروز اور ولولہ انگیز خطاب فرمائیں گے، جس میں وہ موجودہ ملکی و بین الاقوامی حالات، امت مسلمہ کو درپیش چیلنجز، دشمنانِ اسلام کی گٹھ جوڑ سازشیں اور ملت اسلامیہ کے اجتماعی لائحہ عمل پر گہرائی سے روشنی ڈالیں گے۔ ان کا خطاب ملت کو نظریاتی، فکری، اور عملی سمت عطا کرے گا۔

14 مئی کو مارچ کی تمہید کے طور پر ایک عظیم ریلی نکالی جائے گی جو جمعیت کے کارکنان کے جذبہ قربانی، ایثار، اتحاد اور دینی شعور کا بھرپور مظہر ہوگی۔ بلوچستان کے تمام اضلاع، تحاصیل، اور تنظیمی شعبہ جات گزشتہ ایک ماہ سے شب و روز اس اجتماع کی تیاریوں میں مصروفِ عمل ہیں۔شعبہ نشر و اشاعت، صوبائی سیکرٹری اطلاعات کی قیادت میں بلوچستان بھر میں بینرز، پوسٹرز، پینافلیکس اور ہورڈنگز کے ذریعے ایک منظم اور مؤثر تشہیری مہم چلا رہا ہے اسی طرح پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو ملین مارچ سے اپڈیٹ کرتے رہے۔

انصار الاسلام کے تین ہزار سے زائد تربیت یافتہ رضاکار امن و امان، نظم و ضبط اور سیکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے لیے مکمل تیار ہیں۔ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مارچ کے پیغام کو ہر گھر تک پہنچا کر صوبائی و قومی سطح پر فکری بیداری کی نئی لہر پیدا کی ہے۔جمعیت کا طلبہ ونگ والہانہ جوش و خروش کے ساتھ پرچموں، بینروں اور استقبالی سجاوٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے، جو نوجوان نسل کے دینی وابستگی اور نظریاتی بیداری کی روشن مثال ہے۔

اس وقت جمعیت کی تمام تنظیمی قیادت کوئٹہ میں موجود ہے اور مارچ کی تیاریوں کے آخری مراحل مکمل کیے جا رہے ہیں۔مولانا عبدالوسع کا کہنا ہے کہ 15 مئی کا یہ ملین مارچ بلوچستان کی تاریخ کا سب سے بڑا، منظم اور بامقصد عوامی و دینی اجتماع ثابت ہوگا، جس میں پورے صوبے سے قافلے کوئٹہ کا رخ کریں گے اور امت مسلمہ کے اتحاد، عقیدہ? ختم نبوت، اور دفاع پاکستان کے عزم کو نئی جہتیں عطا کریں گے۔

یہ مارچ اس حقیقت کا مظہر ہے کہ پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے، جس کے دفاع کی اصل محافظ جمعیت علماء اسلام ہے، جو قیام پاکستان سے لے کر آج تک ہر دور میں دین، ملت اور وطن کے دفاع میں صفِ اوّل میں رہی ہے۔ جمعیت نہ صرف تحفظ ناموسِ رسالت، ختم نبوت، اسلامی شعائر اور آئینی اسلامی دفعات کی محافظ ہے، بلکہ اس نے ہمیشہ پارلیمان، عدالتوں، اور میدان عمل میں اسلامی نظریہ حیات کی پاسداری کی ہے۔

آج جب اسرائیلی جارحیت اور استکباری قوتوں کا ظلم دنیا کے امن کو چیلنج کر رہا ہے، جمعیت علمائ اسلام اٴْمید کا چراغ، مظلوموں کی آواز اور امت کی وحدت کا علمبردار بن کر اٴْبھری ہے۔پاکستان کی جغرافیائی سرحدوں کے دفاع میں افواجِ پاکستان کی جرات مندانہ کارکردگی کو سلام پیش کرتے ہوئے، جمعیت علماء اسلام یہ پیغام دے رہی ہے کہ وطن عزیز کا نہ صرف زمینی دفاع، بلکہ نظریاتی و دینی شناخت بھی ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم ہر میدان میں اس کے لیے ہر قربانی کے لیے تیار ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات