
کراچی: ڈا ؤیونیورسٹی کا ایجوکاسٹ کے اشتراک سے ای ڈاکٹر کے دوسرے فیز کا آغاز
ای ڈاکٹر پروگرام کا آغاز 2018 میں پریکٹس چھوڑ کر گھر بیٹھنے والی فیلیل ڈاکٹرز کو واپس لانے کے لئے کیا گیا تھا
بدھ 14 مئی 2025 17:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ان کے ساتھ پراجیکٹ کی اکیڈمک ٹیم جن میں پروفیسر ڈاکٹرعاصمہ فیصل، پروفیسر ڈاکٹر سنبل شمیم، ڈاکٹر انعم ارشد بیگ، ڈاکٹر مریم فاطمہ اور ڈاکٹر عائشہ بٹ کے علاوہ معروف طبی و ٹیکنالوجی ماہرین اور ایجوکاسٹ کے بانی و سی ای او عبداللہ بٹ اور اسلامی ترقیاتی بینک کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔
پروفیسر ڈاکٹر جہاں آرا حسن نے کہا کہ ای ڈاکٹر 2.0 ڈیجیٹل ترقی کا اگلا قدم ہے اس پروگرام کے تحت ان خواتین ڈاکٹروں کو جدید آن لائن سرٹیفکیشنز، پارٹنر کلینکس میں مشاہداتی تربیت، ورچوئل کلینکس تک اسمارٹ فون کے ذریعے رسائی فراہم کی جائیگی ۔خواتین کی قیادت میں ڈیجیٹل ہیلتھ کا قومی و عالمی ماڈل ای ڈاکٹر فیز ٹو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر کے لیے خواتین کی قیادت میں ڈیجیٹل اے آئی سے تقویت یافتہ صحت کے نظام کا ایک قابلِ تقلید ماڈل بننے جا رہا ہے۔ اسے مستقبل میں ان خطوں میں بھی برآمد کرنے کا منصوبہ ہے جہاں تنازعات یا وسائل کی کمی ہے۔ ایجوکاسٹ کے سی ای او عبداللہ بٹ نے کہا کہ یہ پروگرام ایک جدید، مضبوط اور جامع صحت کے نظام کی حقیقی تصویر پیش کرتا ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس انقلابی پروگرام کے ڈیجیٹل ستون ہیں۔ پہلے مرحلے میں 27 ممالک میں 1,500 سے زائد خواتین ڈاکٹروں کو لیکچیوریو جرمنی اور ڈیجیٹل میڈک (اسٹینفورڈ یونیورسٹی)کے اشتراک سے خودکار آن لائن ٹریننگ کے ذریعے دوبارہ فعال کیا گیاتھا۔ ای ڈاکٹر پروگرام کے تحت تربیت یافتہ خواتین ڈاکٹروں نے قومی و عالمی سطح پر مختلف بحرانوں کے دوران اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان میں کووِڈ-19 کی وبا کے دوران، سندھ میں وزیراعلی کووِڈ سیل کے تحت ان ڈاکٹروں نے پانچ لاکھ سے زائد مریضوں کو آن لائن طبی مشورے فراہم کیے، جس سے ہسپتالوں پر بوجھ کم ہوا اور مریضوں کو محفوظ طریقے سے علاج میسر آیا۔ افغانستان میں، ایجوکاسٹ کے اشتراک سے، 20 صوبوں میں کینسر، زچگی اور دیگر امراض کے لیے خدمات فراہم کی گئیں، جبکہ اسلامی ترقیاتی بینک کی مالی معاونت سے 1,500 افغان ڈاکٹروں کی تربیت کا منصوبہ بھی شروع کیا گیا۔ یمن میں، انسین جیسے اداروں کے تعاون سے، ان علاقوں میں جہاں زمینی طبی سہولیات دستیاب نہیں تھیں، ای ڈاکٹر کے ذریعے صحت کی خدمات فراہم کی گئیں۔ فلسطین اور غزہ میں، مہاجرین کو ذہنی صحت کی آن لائن سہولیات فراہم کی گئیں، جس سے ان کی نفسیاتی بہبود میں بہتری آئی۔ پاکستان میں حالیہ سیلاب کے دوران، ای ڈاکٹر پروگرام نے ہنگامی حالات میں ٹیلی-ٹریاژ اور ڈیجیٹل مدد فراہم کی، جس سے متاثرہ علاقوں میں فوری طبی امداد ممکن ہوئی۔ اس کے علاوہ، بزرگوں کی دیکھ بھال کے قومی پلیٹ فارم برج کے تحت ای ڈاکٹرز کی خدمات شامل کی گئیں، جس سے بزرگ مریضوں کو گھر بیٹھے معیاری طبی مشورے فراہم کیے گئے۔ یہ تمام اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ ای ڈاکٹر پروگرام نے نہ صرف پاکستان بلکہ عالمی سطح پر صحت کے شعبے میں خواتین ڈاکٹروں کی شمولیت کو فروغ دیا ہے اور مختلف بحرانوں کے دوران مثر طبی خدمات فراہم کی ہیں۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب میں سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھانے کا فیصلہ پھرتبدیل
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کے امتحان کا شیڈول جاری ،انعقاد 5 اکتوبر کو کیا جائیگا
-
ایم ڈی کیٹ 2025 کی فیس میں 80 فیصد اضافے کے دعوؤں کی تردید ،ایم ڈی کیٹ کاامتحان 5 اکتوبر کو ہوگا،پی ایم اینڈ ڈی سی
-
کیمبرج امتحانات 2025 لیک پرچوں کا معاملہ، اسپیکر قومی اسمبلی کو رپورٹ پیش
-
آٹھویں جماعت کا بورڈ امتحان صرف سرکاری اسکولوں میں ہوگا
-
پانچویں اور آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات وقت کا ضیاع قرار
-
میٹرک ٹیک کے بعد انٹرٹیک کا نصاب بھی متعارف کروانے کا فیصلہ
-
فیصل آباد،انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12 ستمبر کو کیا جا ئے گا
-
سالانہ ایس ایس سی امتحانات 2025ء کیلئے داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ میں توسیع
-
پنجاب یونیورسٹی میں 300 لاوارث موٹرسائیکلیں کھڑی ہونے کا انکشاف
-
پشاور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا جماعت نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات 2025 کے نتائج کا اعلان
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سکالرشپ حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.