Live Updates

افواج پاکستان نے ملکی دفاع کے لئے ہمیشہ بے دریغ قربانیاں دیں، حاجی محمد اشرف قادری

بدھ 14 مئی 2025 17:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)قادری قریشی فائونڈیشن کے چیئرمین ،ممتاز ماہرمعاشیات ، ممتاز ریسرچ اسلامی اسکالر حاجی محمد اشرف قادری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز قیادت نے اسلامی طریقے سے سنت نبوی ﷺ پر عمل پیرا ہوتے ہوئے فجر کے وقت صبح تلاو ت کے بعد نعرہ تکبیر اللہ اکبر کی گونج میں بھارت پر ایسا زبردست حملہ کیا کہ بھارت کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کے ہوش اڑ گئے۔

چند منٹوں میں افواج پاکستان نے بھارتی ایئر بیس اور فوجی تنصیبات کو تباہ برباد کردیا اور بھارت کو ایسی دھول چٹائی کہ ان کا جنگی جنون کا بھوت بھی بھاگ نکلا۔ افواج پاکستان نے ملکی دفاع کے لئے ہمیشہ بے دریغ قربانیاں دیں اور پاک فوج نے اپنی طاقت اور حربی مہارت کا دنیا بھر سے لوہا منوالیا۔

(جاری ہے)

پاکستان حکومت اور پاکستانی فوج کی بہترین حکمت عملی نے دنیا بھر میں پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا۔

ممتاز ماہرمعاشیات ، ممتاز ریسرچ اسلامی اسکالر حاجی محمد اشرف قادری نے پاک فوج اور حکومت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک کی عوام اور فوج ایک پیج پر ہوں اس ملک کے دفاع میں کوئی دراڑ نہیں ڈال سکتا۔ پاکستانی عوام نے جس طریقے سے اپنی پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے جس والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کیا یہ جذبہ اس بات کی غمازی کرتا ہے کہ فوج اور عوام میں دوریاں پیدا کرنے والے ہمیشہ منہ کی کھاتے رہیں گے۔

محمد اشرف قادری نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام کراچی تا خیبر اپنی فوج کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے اور ہم ثمیم قلب سے وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور چیف آف آرمی اسٹاف فخر پاکستان حافظ جنرل عاصم منیر ،پوری فوج اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ یکجہتی اور اتحاد کے ساتھ بھارتی جنگی جنون کو اپنے اتحاد سے پیر وں تلے روند دیا اور انشاء اللہ پاکستان تاقیامت تک شاد وآباد رہے گا ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات