Live Updates

قومی اسمبلی کا اجلاس، وزیر داخلہ کی عدم موجودگی زیر بحث

وزیر داخلہ یہاں نہیں آتے ،ایوان نے ایک قرارداد منظور کی تھی، اس متعلق کوئی جواب نہیں آیا، سید خورشید شاہ ہاؤس کا ہر ممبر چیخ چیخ کر کہتا ہے وزیر داخلہ کو دیکھنا چاہتے ہیں، وہ صرف یہاں آ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی شکل دکھا دیں، عبد القادر پٹیل قرارداد سے متعلق ایوی ایشن وزیر سے بات کر کے ایوان کو آگاہ کروں گا، ایئرپورٹ سے متعلق پوچھ کے بتا سکوں گا، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا جواب

بدھ 14 مئی 2025 18:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ کی عدم موجودگی پر اراکین میں بحث ہوئی۔بدھ کو پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ وزیر داخلہ یہاں نہیں آتے جبکہ اس ایوان نے ایک قرارداد منظور کی تھی، اس متعلق کوئی جواب نہیں آیا۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی عبد القادر پٹیل نے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ہاؤس کا ہر ممبر چیخ چیخ کر کہتا ہے وزیر داخلہ کو دیکھنا چاہتے ہیں، وہ صرف یہاں آ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے اپنی شکل دکھا دیں۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اراکین اسمبلی کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد سے متعلق ایوی ایشن وزیر سے بات کر کے ایوان کو آگاہ کروں گا، ایئرپورٹ سے متعلق پوچھ کے بتا سکوں گا۔انہوںنے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کے لیے میرے دل میں بہت عزت ہے، ہم نے بے نظیر بھٹو کے نام پر ہسپتال کا نام بھی رکھا۔وزیر داخلہ کی عدم موجودگی سے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کے آنے سے متعلق ان سے بات کروں گا کہ وہ اپنی زیارت کروا دیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات