Live Updates

اسلام آباد ائیر پورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو رکھنے کی قرارداد پرعملدرآمد نہ ہونے پر حکومت سے جواب طلب

بدھ 14 مئی 2025 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید بے نظیر بھٹو رکھنے کی قرارداد د پاس ہونے کے باوجود قرار داد پر عملدرآمد نہ ہونے کے حوالے سے ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے حکومت سے جواب طلب کرلیااجلاس میں ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز کے حوالے سے سی ڈی اے پر برس پڑے اور کہا کہ سی ڈی اے کی کارکردگی صفر ہے لاجز میں انسانوں کے ساتھ چوہے بھی رہتے ہیں قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران صاحبزادہ صبغت اللہ نے شفاء نے انٹرنیشنل ہسپتال سے متعلق سوال کیا کہ ٹرسٹ کے نام پر شفاء انٹرنیشنل یا دوسرے ہسپتالوں کو جو زمین دی گئی ہے وہاں غریب مریضوں کا مفت علاج ہوتا ہے یا نہیں جس پر مختار ملک نے کہا کہ یہ پلاٹ مفت نہیں دیا گیا،ٹرمز اینڈ کنڈیشن کو انہوں نے پورا کیا ہے قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی اقبال آفریدی نے احتجاج کیا اسپیکر ڈائس کے سامنے دھرنا دے دیا اور کہا کہ میرے حلقے میں اتنے لوگ شہید ہوئے ہیں کب تک یہ چلتا رہے گا اقبال آفریدی بینرز اٹھا کر اسپیکر ڈائس کے پاس فلور پر بیٹھ گئیپی ٹی آئی کے کچھ ارکان بھی اقبال آفریدی کے ساتھ بیٹھ گئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اقبال آفریدی کو منا کر احتجاج ختم کرا دیا اجلاس میں پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جہاز ٹائر کراچی میں چھوڑ دیں گے لاہور میں غلط رن وے پر لینڈ کریں گے تو پابندی کس طرح ختم ہوگی،جس پر پارلیمانی سیکرٹری زیب جعفر نے کہا کہ پی آئی اے منافع میں ہوگئی ہے یورپ کی فلائٹس شروع ہوگئی ہیں یوکے کی فلائٹس کے لے مذاکرات ہوئے ہیں مگر ابھی تک اس کی اجازت نہیں ملی ہے شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ہاکی قومی کھیل ہے مگر ہر ٹورنامنٹ میں وہ کوالیفائی نہیں کررہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے وسائل خرچ ہورہے ہیں جس پر پارلیمانی سیکرٹری کرن ڈار نے کہا کہ 119ملین روپے بجٹ ہم نے ہاکی کو دیا تھا،کھیل میں سیاسی مداخلت کو کم سے کم کریں گے اجلاس میں ارکان اسمبلی لاجز کے حوالے سے سی ڈی اے پر برس پڑے ملک عامر ڈوگر نے کہا کہ تمام ممبرز سی ڈی اے کے متاثرین ہیں سی ڈی اے بے قابو گھوڑا ہے ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ سی ڈی اے کی پرفارمینس بیلو دا مارک ہے 51 این این ایز کے پاس رہائش نہیں ہے، وہ مسئلہ حل ہو جائے گا پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے کہا کہ ڈائریکٹر کے بجائے سی ڈی اے کو رفع دفع کیا جائے نور عالم خان نے کہا کہ ہم ایم این ایز اپنا، بجلی گیس بل اور کرایہ دیتے ہیں کون سے قانون کے تحت سی ڈی اے کے ملازمین کو رعایت دی جاتی ہے پارلیمنٹ لاجز کا بہت بڑا حال ہوتا ہے، سید وسیم حسین نے کہا کہ وہاں انسان کے ساتھ چوہے بھی رہتے ہیں،اس پر وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ 2008 میں نئے لاجز بننے تھے ابھی تک وہ ڈھانچہ کھڑا ہے،اسمبلی کی لابیز کے واش روم استعمال کے قابل ہیں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کہا کہ جینیوٹوریل سروسز سی ڈی اے سے واپس لے رہے ہیں،اجلاس میں پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کا نام شہید محترمہ بے نظیر بھٹو رکھنے کی قرارداد د پاس ہو گئی ہے،اس قرار داد پر عملدرآمد نہیں ہو رہا قادر پٹیل نے کہا کہ محسن نقوی کو ایک بار ڈائس کے سامنے کھڑا کرکے دکھا دیں،محسن نقوی کو سامنے کھڑا کرکے دکھا دیں ہمیں ان سے اور کچھ نہیں چاہئے وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ یہ ایگزیکٹو فیصلے ہیں، ایوی ایشن ڈویڑن سے مشاورت کے بعد بتادوں گاسیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے وزیر داخلہ کی مصروفیات ہم سے زیادہ ہیں ڈپٹی اسپیکر نے قرارداد پر عملدرآمد کے حوالے سے حکومت سے جواب طلب کرلیا۔

Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات