Live Updates

ٴکیتھولک چرچ ڈایوس آف ملتان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے بشپ ہاؤس ملتان سے ریلی

ٴْ پاکستان کے تحفظ اور تعمیر و ترقی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے‘ بشپ یوسف سوہن ودیگرکاخطاب

بدھ 14 مئی 2025 20:05

Q ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء)کیتھولک چرچ ڈایوس آف ملتان کے زیر اہتمام پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے بشپ ہاؤس ملتان سے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کی اس موقع پر فادر ڈینیئل تاج،پیرش پریسٹ،سیموئیل کلیمنٹ نیشنل ڈائریکٹرکاتھولک کمیشن برائے بین المذاہب و بین المسالک مکالمہ، امروز گل،پرنس ایلون،عابد پالوس،جاوید جانسن،عدیل ساغر، بابو سنی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بشپ آف ملتان بشپ یوسف سوہن نے کہا ہے کہ پاکستان کے تحفظ اور تعمیر و ترقی میں پاک فوج کا اہم کردار ہے ماضی طرح 10مئی 2025کو بھی پاک فوج کے جوانوں نے بھارت پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے ملک دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کے نہتے لوگوں پر رات کی تاریکی میں حملے کرکے ان کو شہید کیا ہے جس میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل تھے لیکن پاک فوج کے سپہ سالار اور جوانوں نے بھارت کے کسی سویلین یا سویلیں آبادی کو نشانہ نہیں بنایا ہے جو کہ بھارت سمیت دیگر ممالک کے لئے خوبصورت پیغام ہے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایگزیکٹیو سیکرٹری کاری طاس سیموئیل کلیمنٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تعمیرو ترقی میں مسیحی کمیونٹی کا اہم کردار ہے پاک فضائیہ کے مسیحی نوجوان کامران بشیر نے بہادری کے ساتھ جس انداز میں دشمن کے مورچوں کو ٹارگٹ کیا اس سے ہم سب کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات