Live Updates

۳امن کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے ، بلال مندوخیل

بدھ 14 مئی 2025 21:05

ڈ*کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹر شیخ بلال احمدخان مندوخیل کا کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سریاب روڈ میںریلی پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن کے دشمن کسی رعایت کے مستحق نہیں ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے پیپلز پارٹی کے حوصلے پست نہیں ہوں گیدہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہیانہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بدامنی کی طرف دھکیلنے کی ہر سازش ناکام ہوگی نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل اشد ضروری ہیدہشتگردی کے خلاف پوری قوم متحد ہے دھماکے میں شہیدہونے والوں سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام اراکین و جیالوں کے محفوظ رہنے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اوردھماکے میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کیا جائے جبکہ دھماکے میں زخمی افراد کی جلد صحتیابی کیلیے دعاگو ہوں۔

(جاری ہے)

جمعیت علماء اسلام کل بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں تاریخ ساز اور عظیم الشان ''دفاعِ پاکستان و اسرائیل مردہ باد'' ملین مارچ منعقد کرنے جارہی ہے جو پاکستان کے نظریاتی تشخص اور اسلامی حمیت کا بھرپور اجتماعی اظہار ثابت ہوگا۔ملین مارچ کی تیاریوں کا عمل کئی ہفتوں پر محیط مربوط حکمت عملی کے تحت پای? تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ شہر کے طول و عرض میں تحریکی رنگ نمایاں ہو چکا ہے۔

گلیوں، بازاروں، چوراہوں اور شاہراہوں پر بینرز، جھنڈے، پینافلیکس اور وال چاکنگ نے گویا پورے شہر کو جمعیت کی تحریک میں تبدیل کر دیا ہے۔ جگہ جگہ کارکنان مستعد، پرعزم اور منظم انداز میں مصروفِ عمل دکھائی دیتے ہیں۔اسی تسلسل میں آج کوئٹہ شہر میں جمعیت علماء اسلام کی صوبائی و ضلعی قیادت کی سرپرستی میں چار ہزار سے زائد باوردی رضاکاروں اور کارکنان نے ایک تاریخی ریلی نکالی۔

اس ریلی کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ شرکاء نے پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کی طویل ترین جھندے کو تھامے شہر کی مرکزی شاہراہوں پر مارچ کیا۔ یہ قافلہ زرغون روڈ، جناح روڈ، منان چوک،میزان چوک،لیاقت بازار اور پرنس روڈ اور دیگر اہم مقامات سے گزرتا ہوا منان چوک جلسہ گاہ کی سمت بڑھا اس ریلی میں ایک عزمِ نو، تجدیدِ وفا اور نظریاتی بیداری کا عملی اظہار تھی، جو دشمنانِ اسلام اور پاکستان دشمن قوتوں کے لیے کھلا پیغام رکھتی ہے کہ وطنِ عزیز کے نظریاتی اور جغرافیائی سرحدات کے تحفظ کے لیے جمعیت علماء اسلام ہر محاذ پر تیار ہے۔

دراثناں ملین مارچ کے مرکزی مقام، زرغون روڈ نزد ہاکی چوک پر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ جلسہ گاہ کو ہزاروں جھنڈوں، روشنیوں، اسٹیج اور حفاظتی بیریئرز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی کے انتظامات نہایت بیترین رکھے گئے ہیں، جس کے تحت چار ہزار سے زائد تربیت یافتہ باوردی رضاکاروں کو جلسہ گاہ کے مختلف حصوں میں تعینات کیا گیا ہے تاکہ امن و امان کی فضا برقرار رہے۔

اس تاریخی اجتماع کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ ملک کے چاروں صوبوں سے جمعیت علماء اسلام کی مرکزی، صوبائی قیادت کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جو کل ملین مارچ سے خطاب کریں گے۔ ان قائدین کی آمد بلوچستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور تحریک کی قومی وسعت کا واضح پیغام ہے۔قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن بھی کوئٹہ پہنچ چکے ہیں، جن کا فقیدالمثال استقبال کوئٹہ ایئرپورٹ پر کیا گیا۔

اس موقع پر ہزاروں کارکنان، قائدین، مشران، قبائلی عمائدین اور طلباء جمع تھے، جنہوں نے نعروں، پھولوں، دعاؤں اور اخلاص کے ساتھ اپنے محبوب قائد کو خوش آمدید کہا۔آج میر عاصم کردگیلو کی میزبانی میں ایک شایانِ شان عشائیہ منعقد کیا جا رہا ہے، جو مولانا فضل الرحمن اور دیگر مرکزی قائدین کے اعزاز میں ہوگا۔اس عشائیے میں بلوچستان کے معزز مشران، علما، سیاسی و سماجی نمائندگان اور میڈیا نمائندے بھی شریک ہوئے۔

جمعیت کی صوبائی و مرکزی قیادت لمحہ بہ لمحہ جلسے کی تیاریوں کی نگرانی کر رہی ہے۔ کارکنان دن رات تندہی سے مصروفِ عمل ہیں، اور ہر چہرے پر تحریکی غیرت، شعوری بیداری اور دینی حمیت کی جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔یہ ملین مارچ نہ صرف ایک تنظیمی مظاہرہ ہوگا بلکہ ایک فکری انقلاب کی تمہید، ایک قومی بیداری کی فضا اور استعماری قوتوں کے خلاف عوامی ردِعمل کی عملی تصویر پیش کرے گا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات