پاک بھارت کشیدگی،برطانوی وزیرخارجہ کا 16مئی کو پاکستان پہنچنے کا امکان

ڈیوڈ لیمی دورے کے دوران حالیہ صورت حال پر پاکستانی قیادت سے بات کریں گے،ذرائع

بدھ 14 مئی 2025 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)پاک بھارت کشیدگی کے بعد برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی کا(کل)جمعہ کو پاکستان پہنچنے کا امکان ہے، جہاں وہ حالیہ صورت حال پر پاکستانی قیادت سے بات کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد برطانوی وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی ہنگامی طور پاکستان کا دورہ کریں گے، ڈیوڈ لیمی کا جمعے کو اسلام آباد پہنچنے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایاہے کہ پاک بھارت صورت حال پر پاکستانی قیادت سے بات کریں گے، ڈیوڈ لیمی جنگی صورت کے دوران رابطے میں رہے، متعدد بار پاکستانی قیادت سے فون پر رابطے کیے۔